2025-01-27@06:23:30 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ہاؤسنگ پراجیکٹس»:

     پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے مغوی کنٹریکٹ ملازم کی لاش ضلع لکی مروت کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے ظریف وال سے برآمد کرلی گئی۔ ایک بزرگ نے بتایا کہ مقامی عمائدین، یرغمالیوں کے رشتے دار اور شہری تنظیموں کے مسلح ارکان مغوی ملازمین کی تلاش میں علاقے میں داخل ہوئے تھے۔بزرگ کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جمعہ کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اطلاعات سننے کے بعد وہاں گئے۔تاہم اس آپریشن کی سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری...
    حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے قرضوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے ایپکس ہاؤسنگ فنانس انسٹی ٹیوشن کے قیام سمیت سمیت 14 سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کنوینیئر حافظ میاں نعمان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہاؤسنگ سیکٹر میں ٹیکسز کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اس اجلاس میں ہاؤسنگ پراجیکٹس اور تعمیرات کی صنعت کے فروغ کے لیے سنگل ڈیجٹ پالیسی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنک اپنے پرائیوٹ...
    (رپورٹ: علی نواز)حیدرآباد کے معروف بلڈر اور شمس آئیکون کے مالک ارباب محمد دین میمن قاسم آباد پولیس کے ہاتھ بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں چند سالوں سے مختلف ناموں سے چلنے والے پراجیکٹ کے الاٹیز کے کروڑوں روپے ڈوبنے کے انکشافات،میاں بیوی کے تنازع نے پراجیکٹ ڈبو دیا اور الاٹیز کے خطیر رقم خطرے میں ڈال دی۔سال 2021میں شمس آئیکون پراجیکٹ میں فلیٹ بک کروانے والے پردیپ کمار نامی شہری نے 1کروڑ 60 لاکھ 50 ہزار کا فلیٹ بک کروایا تھا، پراجیکٹ سست روی سے چلنے پر فلیٹ مالک نے فلیٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے بلڈر سے پیسے طلب کیے جس پر ارباب محمد دین نے 40 لاکھ رقم کے چیک دیے...
    پڈعیدن (نمائندہ جسارت) مین بازار میں بھوسے سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی شہریوں کے لیے خطرناک بن گئی، مین بازار میں پھنسنے کے باعث دکانوں کے چھپرے، سائن بورڈ گر گئے اور سامان ٹوٹ گیا، جبکہ مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے سے نواب شاہ، سکھر سمیت دیگر شہروں میں جانے والی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہونے سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئیں، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں پاپندی کے باوجود شہر میں ہیوی ٹریفک چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے خلاف درخواست پر عدم پیشی پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے کہا ڈی جی کے ڈی اے گذشتہ سماعت پر بھی نہیں آئے، نہ ہی شوکاز کا جواب دیا، مرحوم ملازم پہلے ایم ڈی اے میں تھے، وہاں سے کے ڈی اے آ گئے تھے۔ ایم ڈی اے نے مرحوم ملازم کے واجبات کے...
    سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے خلاف مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی شوکاز نوٹس کا جواب دیا، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ، سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، جبکہ ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سماعت کے...
    سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیو)سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی کردی۔تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کے زریعے 236 پلاٹس الاٹ کئے گئے۔قرعہ اندازی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں۔چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے قرعہ اندازی کے عمل کی نگرانی خود کی۔قرعہ اندازی کے لیے ہال میں موجود افراد سے مختلف ڈیجٹ سیڈ نمبر کے طو پر لئے گئے۔سیکٹر C-14 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ترجیح دی گئ ہے۔مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے کی صورت میں...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال بحال کیا جائے۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پر عبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی، تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے مداخلت کرنا ضروری سمجھا۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے اور وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں...
۱