اویس لغاری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، توانائی سیکٹر میں تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آ باد میں برطانوی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر برائے پاور اویس لغاری سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی سیکٹر میں حکومتی اقدامات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر کو پاور سیکٹر میں اصلاحات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے جو صارفین کے لئے ریلیف کا باعث ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کی مجموعی بجلی پیداوار کا 55 فیصد متبادل ذرائع سے حاصل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے 10 سال تک درآمدی ایندھن سے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا جو ماحول دوست اور پائیدار توانائی کی طرف حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی حکومتی اصلاحات کی تعریف کی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
افغان بیٹر ابراہیم زدران کا چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارنامہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہائی کمشنر وفاقی وزیر
پڑھیں:
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا ۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال، قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی ۔کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔