اسلام آباد:

مقامی صنعتی پیداواری شعبے کو کڑے وقت کا سامنا ہے، بڑی صنعتوں کی کارکردگی متاثر ہے، ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی  اگرچہ2.1فیصد بہتر ہوکر 129.9 فیصد پر آگئی ہے لیکن مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی نمو 1.8 فیصد کمی سے 114.7 فیصد پر آگئی ہے۔

عارف حبیب ریسرچ رپورٹ کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی کارکردگی توانائی طلب اور ریفائننگ سرگرمیوں کی بدولت 19.

59 فیصد بڑھی، ٹیکسٹائل سیکٹر ایل ایس ایم آئی میں 18.6 فیصد حصے رکھتے ہوئے معمولی بہتری سے 1.72 فیصد کی شرح سے بہتر رہا۔

 رپورٹ کے مطابق درآمدی چیلنجز سے مشینری اور آلات کی کارکردگی 20.90  فیصد کمی کا شکار رہی، گھریلو اور کمرشل ڈیمانڈ میں کمی سے فرنیچر انڈسٹری 66 فیصد گراوٹ کا شکار رہی، شرح سود میں مجموعی کمی سے آٹو موبیل سیکٹر بہتر رہتے ہوئے 28.76  فیصد کی سطح پر رہا۔

زیر تبصرہ مدت میں کیمیکل سیکٹر صنعتی پیداوار کی کمی سے 12.49 فیصد مندی کا شکار رہا ، فوڈ سیکٹر خام مال کی قیمتوں میں بڑھنے اور ڈیمانڈ میں کمی کے اثر سے 7.72 فیصد گراوٹ رہا۔

زیرتبصرہ مدت میں مقامی پیداوار اور فروخت میں اضافے سے تمباکو کی صنعت 27.64 فیصد بڑھی ، رپورٹ کے مطابق مہنگی بجلی کے سبب الیکٹریکل سیکٹر کی ترقی 11.40 منفی رہی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بڑی صنعتوں کی کی کارکردگی کا شکار

پڑھیں:

کراچی: ڈالمیا میں پی پی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل

کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈالمیا کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص قتل ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتول پی پی کا مقامی عہدیدار تھا، جس کی ذاتی دشمنیاں چل رہی تھیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ شواہد کی روشنی میں تفتیش و تحقیق کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈالمیا میں پی پی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل
  • صنعتی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی ؟ ادارہ شماریات کی اہم رپورٹ
  • پنجاب کے 53 فیصد شہریوں نے مریم نوازکی کارکردگی  بزدار حکومت سے بہتر قرار دیدی، سروے
  • شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 51 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی
  • 62 فیصد پنجابی مریم نواز کی حکومت سے خوش ہیں، "ملاوی کے انسٹی ٹیوٹ" کا سروے
  • پنجاب حکومت کی کارکردگی سے 62 فیصد شہری مطمئن، سروے
  • پنجاب حکومت کی کار کردگی سے کتنے فیصد لوگ مطمئن ہیں؟ سروے رپورٹ سامنے آگئی
  • 62 فیصد شہری پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن، سروے رپورٹ جاری
  • پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن، سروے رپورٹ