2025-01-18@13:17:55 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«بڑی صنعتوں کی»:

    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی 4 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف، معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، صنعتوں کا پہیہ رک گیا، رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیدوار مسلسل منفی رہی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے ملک کی صنعتی ترقی منفی ہو جانے کا انکشاف کیا ہے۔ صوبائی مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایک طرف اڑان پروگرام میں لمبی لمبی اڑان کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ملک کی معیشت کا تختہ نکل گیا ہے۔ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے اپنے جاری کردہ شماریات کے مطابق...
    کراچی: پاکستان کی صنعتی پیداوار میں نومبر کے دوران گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتی پیداوار میں 1 اعشاریہ 3 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 کے بعد سے بڑی پیداواری صنعتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کے عوامل میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور صارفین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ سال بہ سال کی بنیاد پر اگست میں بڑی پیداواری صنعتوں میں 2.65 فیصد کمی ہوئی اور ستمبر میں اس میں 1.92 فیصد کی گراوٹ آئی۔سال بہ سال کی بنیاد پر جولائی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )ملک میں نومبر کے مہینے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالی سال2024-25کے پہلے 5 ماہ کے دوران لارج اسکیل مینو فیکچرنگ (ایل ایس ایم) کا شعبہ 1.25 فیصد سکڑ گیا. ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست 2024 کے بعد سے بڑی پیداواری صنعتوں میں لگاتار 2 ماہ تک گراوٹ آئی ہے مقامی اور بین الاقوامی عوامل مالی سال 2024میں مندی کا سبب تھے، جون میں خسارے کا شکار ہونے سے قبل دسمبر 2023سے مئی 2024 تک بڑے صنعتی شعبے میں مثبت اضافہ ہوا. سال بہ سال کی بنیاد پر اگست میں بڑی پیداواری...
    16 جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، کل سے پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے مہنگا ہوسکتا ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چونکہ حالیہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اس لیے حکومت پاکستان نے بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے اور مٹی کا...
    عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی 16جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ،برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ہوا ہے۔    
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 279300 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 239455 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 15 ڈالر سے کم ہو کر 2675 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جنوری 2025 کے دوسرے پندرہ دنوں کے دوران 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خزانہ کریں گے۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمتیں 0.35...
۱