UrduPoint:
2025-04-13@15:37:32 GMT

ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں تشویش ناک کمی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں تشویش ناک کمی

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 27 جنوری 2025ء ) ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں تشویش ناک کمی، وزارت خزانہ کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 3.8 فیصد ہو جانے کی تصدیق کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ کی اقتصادی کارکردگی رپورٹ کا اجراء کردیا ہے۔ رپورٹ میں جولائی سے دسمبر تک کی اقتصادی کارکردگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں تشویش ناک کمی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 3 عشاریہ 8 فیصد رہی۔ بڑی صنعتوں کی پیدوار کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی کمی ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملکی معیشت نے مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں بہتری کی طرف سفر جاری رکھا، رواں سال جی ڈی پی گروتھ میں 2.

5 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

داخلی و بیرونی مالی اکاؤنٹس کے اضافی استحکام سے بھی معیشت میں مثبت روانی پیدا ہوئی، پہلی ششماہی میں افراط زر کی شرح پچھلے سال کے 28.8 فیصد سے گر کر 7.2 فیصد کی شرح پر آگئی۔ پہلی ششماہی میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

مالی سال 2024 میں زرعی ترقی میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں کمی کے حوالے سے حال ہی میں مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت ایک طرف اڑان پروگرام میں لمبی لمبی اڑان کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ملک کی معیشت کا تختہ نکل گیا ہے۔ مزمل اسلم نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت کے اپنے جاری کردہ شماریات کے مطابق ملک میں نومبر میں صنعت کی پیداوار منفی 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 5 ماہ میں مجموعی صنعتی پیداوار منفی 1.2 فیصد ہوگئی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیداوار منفی اضافہ ہوا مالی سال

پڑھیں:

پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟

پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی فروخت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ آرگنائزیشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی فروخت مارچ 2025 میں 11 ہزار 98 یونٹس تک پہنچ گئی، جوکہ سالانہ 18 فیصد اضافہ ہے، جبکہ یہ ماہانہ وار 8 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا پاکستان کا مختصر وقت کے لیے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

رواں سال ٹویوٹا گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 868 یونٹس تک پہنچ گئی جو کہ 2024 میں 69  ہزار 81 یونٹس کے مقابلے میں سالانہ 46 فیصد اضافہ ہے۔

کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟

سازگار اینجنیئرنگ نے مارچ 2025 میں 943 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی، جو کہ 87 فیصد سالانہ اور 7 فیصد ماہانہ اضافہ ہے، مارچ 2025 میں فروخت مجموعی طور پر 153 فیصد سالانہ اضافے سے 8ہزار 27 یونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ مارچ 2024 میں 3 ہزار 172 یونٹس تھی۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) کی گاڑیوں کی فروخت میں 2025 میں 11 اضافہ ہوا ہے،جبکہ 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر فروخت 15 فیصد کم ہوئیں،آلٹو، راوی، سوئفٹ اور ایوری جیسے ماڈلز کی زیادہ مانگ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد ٹویوٹا یارِس کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟

انڈس موٹر کمپنی (INDU) کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 84 فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بنیادی طور پر کرولا اور یارِس ماڈلز کی پائیدار کارکردگی کی وجہ سے ہے۔

ہنڈائی نشاط کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 19 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ 10 فیصد کمی ہوئی، ہنڈا اٹلس کار (HCAR) کی فروخت میں سالانہ 35 فیصد جبکہ ماہانہ 30 فیصد کمی ہوئی۔

موٹرسائیکل اور رکشوں کی فروخت میں سالانہ 34 اضافہ ہوا لیکن مارچ 2025 میں 3 فیصد کمی ہوئی، 2025 کی فروخت 1,089,922 یونٹس تک گئی، جو کہ 31 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا ٹرکس میں تکنیکی خرابی، کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوالیں

ٹریکٹر انڈسٹری نے 1,538 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی، جو کہ 67 فیصد سالانہ گراوٹ ہے،2025 میں ٹریکٹرز کی فروخت کو 23,230 یونٹس ہوئی، جو کہ 34 فیصد سالانہ کمی ہے۔

مارچ 2025 میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت سالانہ 47 فیصد زیادہ تھی جبکہ ماہانہ 5 فیصد کم ہو کر 460 یونٹس تک پہنچ گئی، سال 2025 میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت 3,365 یونٹس تک گئی جو کہ سال 2024 میں 1,869 یونٹس سے 80 فیصد زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ٹویوٹا گاڑیاں ہنڈا اٹلس ہنڈائی نشاط

متعلقہ مضامین

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ
  • پاکستان میں عورتوں سے بدسلوکی میں اضافہ ہو رہا ہے، رپورٹ
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ
  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ
  • عالمی معاشی ترقی میں ایشیا الکاہل ممالک کا حصہ 60 فیصد، رپورٹ
  • پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟
  • امریکا کی نصف سے زیادہ بالغ آبادی کا اسرائیل کےلئے ناپسندیدگی کا اظہار، سروے رپورٹ
  • ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ہوئی،رپورٹ