عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی ؟ بڑی خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں.
معروف تحقیقاتی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔
رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل کی قیمت 259 روپے 20 پیسے ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 83.
مزیدپڑھیں:ہانیہ عامر کو بولڈ فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیٹرول کی قیمت کی قیمتوں
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار ہوگئی
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 42 ڈالر کے اضافے کے بعد 2903 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔