وزارت توانائی نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزارت توانائی نے جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ دے دیا۔
سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا لفظ استعمال کیا وضاحت دیں۔ کیا یہ صرف لوگوں کو خوش کرنے کا اعلان ہے یا اس میں کچھ حقیقت ہے، آپ کے پاس بجلی سستی کرنے کی گنجائش کتنی ہے۔ جب گردشی قرض اور نقصانات سیکڑوں ارب روپے ہے۔
سیکرٹری پاور نے کمیٹی کو بتایا کہ 5 آئی پی پیز کی بندش سے 411 ارب روپے کی بچت ہورہی ہے۔آٹھ بگاس آئی پی پیز کا ٹیرف ریٹ ڈالر سے روپے میں تبدیل ہونے اور 15 آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی سے مجموعی طور پر بجلی صارفین کو ایک ہزار 40 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ یہ 15 آئی پی پیز اس وقت ٹیک اینڈ پے سسٹم پر چل رہی ہیں لیکن اب ان کی کپیسٹی پیمنٹس کی شرط ختم کرائیں گے۔
سیکریٹری پاور نے ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے بتایا کہ 11 تقسیم کار کمپنیوں میں سے 9 کی نجکاری کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری پر کام جاری ہے۔ دوسرے فیز میں لیسکو، میپکو اور حیزکو اور تیسرے فیز میں حیسکو، سیپکو اور پیسکو کی نجکاری کی جائے گی۔ زیادہ نقصانات کی وجہ سے ٹیسکو اور قیسکو ڈسکوز کی نجکاری نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی پی پیز کی نجکاری ارب روپے
پڑھیں:
تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں 8 پاکستانیوں کو قتل کیا گیا، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایرانی حکومت نے قاتلوں کر گرفتار کرکے سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہتر صحٹ کےلیے دعا بھی کی۔