پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑی ردوبدل
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی 16جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
پٹرولیم مصنوعات میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ،برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں
پڑھیں:
وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجویز بھیج دی گئی
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔
پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہوجائے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے کمی کے بعد ہائی اسپیڈل ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کریں گے۔