دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، بھارت شامل نہیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)فوربز میگزین نے 2025 کے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ مرتب کی گئی اس فہرست کا تعین پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کیا گیا، ان عوامل میں قیادت، معاشی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔
(جاری ہے)
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج اور اپنے اہم اثاثوں کے باوجود بھارت کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا ہے، دوسرے نمبر پر چین، تیسرے پر روس، چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا، ساتویں نمبر پر فرانس، آٹھویں نمبر پر جاپان، نویں نمبر پر سعودی عرب اور دسویں نمبر پر اسرائیل کو رکھا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستانی سفارتخانے نے ایران میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی
ایران میں پاکستان کا سفارتخانہ ایرانی صوبے سیستان میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کی ملک واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے اور شہدا کےناموں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان نے لاشوں کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی مانگ لی
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی جانب سے جاری کردہ 8 پاکستانیوں کی فہرست کے مطابق مقتولین میں محمد عامر ولد لیاقت علی، محمد دلشاد ولد جند وڈا، محمد دانش ولد محمد دلشاد، محمد ناصر ولد محمد بخش، ملک جمشید ولد محمد صادق، محمد نعیم ولد غلام فرید، غلام جعفر ولد محمد رمضان اور محمد خالد ولد کریم بخش شامل ہیں۔
اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ مہرستان میں قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر و جفاکش ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں اوراس افسوسناک واقعے میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطہ میں ہیں۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ نعشوں کی وطن واپسی کے آخری انتظامات میں مصروف ہیں اور ان نعشوں کی تکریم میں زاہدان میں پاکستانی قونصل نعشوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے جس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشتگردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کرکے 8 پاکستانی کار مکینکس قتل کردیے تھے۔ شہدا کا تعلق پنجاب سے تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایران میں پاکستانی قتل پاکستانی سفارتخانہ سیستان مہرستان