آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول تیرہ سے پندرہ روپے، ڈیزل گیارہ روپے فی لیٹرتک سستا ہوسکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر میں 13سے15 روپے تک کمی ہوسکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔
قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا، قیمتوں میں ردوبدل کے حتمی فیصلے کے بعد وزارت خزانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمی کا امکان میں بڑی کمی قیمتوں میں مصنوعات کی
پڑھیں:
رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی
رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 30پیسے مہنگا ہوا ۔
انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے مہنگا ہوا ، ا و پن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1147 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ1لاکھ14ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوئی۔