Daily Ausaf:
2025-01-31@03:39:02 GMT

پٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جنوری 2025 کے دوسرے پندرہ دنوں کے دوران 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خزانہ کریں گے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمتیں 0.

35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ سردیوں کے دوران توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے تیل کی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ مسلسل تیسری ہفتہ وار بڑھوتری ہے، جو حالیہ تین سال کی کم ترین سطح سے تیزی سے اوپر آیا ہے۔
مزیدپڑھیں:انڈس ہائی وے،تیزرفتارٹریلر اور مسافر کوچ میں تصادم،12افراد جاں بحق

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں

پڑھیں:

گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ،خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلیئرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے۔پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ پورٹ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے، جبکہ کنسائنمنٹس لئے جہاز بندرگاہ پر قطار میں کھڑے ہیں۔

ان کے مطابق کنسائنمنٹ کلیئر نہ ہونے کے باعث ڈیمیجز اور دیگر جرمانے بڑھ رہے ہیں، جس سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ کسٹم کے سافٹ ویئر کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر فوری طور پر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں خوردنی تیل کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
معروف اداکارہ صبا قمر ہسپتال میں داخل، مداحوں کیلئے جذباتی پیغام جاری

متعلقہ مضامین

  • یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
  • یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
  • یکم فروری سے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • پٹرول 3روپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6روپے مہنگا،عوام کوبری خبرسنادی گئی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے اضافے کا امکان
  • یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ
  • آج سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
  • گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ،خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
  • سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں کمی