پاکستان کی ترقی سندھ کی ترقی سے جڑی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے بھی رابطہ کرلیا۔
شہبازشریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو بتایا کہ صوبے کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان، گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو بھی ٹیلیفون کیا۔
شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت حسین، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چوہدری سالک سمیت مختلف شخصیات سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی ترقی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کےنائب وزیراعظم کے دورہ ڈھاکہ سے متعلق پُرامید ہوں تجارتی وفد بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ جائے گا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔