رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کے اضافی پیسے طلب کئے جانے لگے ،ناجائز تعمیرات میں تیزی
ناظم آباد نمبر 1پلاٹ K2 اور گلبہار رضویہ سوسائٹی پلاٹ C4پر خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
ڈی جی سندھ بلڈنگ اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کی باربا رکوشش ، کسی رابطے کا جواب نہیں دیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں وسطی پر قابض کھوڑو سسٹم کے کماؤ پوت ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی اور کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان نے وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا اجازت نامہ دینے کے نام پر خطیر رقوم بٹورنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ڈی جی سندھ بلڈنگ اسحاق کھوڑو سب اچھا ہے کی بانسری بجا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی اور ڈائریکٹر ڈیمالشن عبدالسجاد خان نے بیٹر مافیا کو اعتماد میں لینے کے بعد ناظم آباد میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں ۔غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے گزشتہ دنوں تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے سربراہ سمجھے جانے والے ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سیاسی سرپرستی میں پلنے والے افسران کی سرپرستی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مکمل طور پر پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ناظم آباد نمبر 1بلاک K پلاٹ نمبر 2 الیاس مارکیٹ میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل دکانیں فیصل بینک اور کمرشل پلازہ کی تعمیر دن کے اجالے میں کی جا رہی ہے ۔پلاٹ C4 رضویہ سوسائٹی گولیمار میں روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کا آغاز کروا کر سندھ کی اعلیٰ شخصیات کے نام پر خطیر رقوم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔جاری تعمیرات میں ہنگامی اخراج کی سنگین خلاف ورزیاں موجود ہیں اور انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔وسطی میں جاری قانونی دھندوں کی نشاندہی کے باوجود بااثر بدعنوان افسران احتسابی عمل سے بالا تر ہیں ۔ اس ضمن میں ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لیے بارہا کوشش کی گئی مگر موصوف نے کسی بھی رابطے کا جواب نہیں دیا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: رہائشی پلاٹ سندھ بلڈنگ

پڑھیں:

عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سندھ حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں عید الفطر پر کم از کم 6 چھٹیاں ہونے کا امکان، رویت ہلال ریسرچ کونسل

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے انہیں عید پر ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے عید کی تیاریاں کرسکیں۔

صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری ملازمین کو 21 مارچ کو تنخواہیں ادا کردی گئی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایڈوانس تنخواہیں بڑی خوشخبری سرکاری ملازمین سندھ حکومت عید عید کی تیاری نوٹیفکیشن جاری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی کا رات گئے ضلع وسطی میں ترقیاتی کاموں کا دورہ
  • بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف بڑی کارروائی، تمام کمرشل پراپرٹی منجمد
  • سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا
  • ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ، اوگراکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری
  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی میں بلند عمارتیں، ناجائز تعمیرات، عدالتی احکام نظرانداز
  • پنجاب اسمبلی : رہائشی منصوبے ٹیکس نیٹ میں لانے کا بل منظور ‘ اپوزیشن کا احتجاج 
  • ڈی جی اسحق کھوڑو دھونس دھمکیوں پر اتر آئے، اخبارات کو نوٹس بھیجنے کا واویلا
  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی