کراکرم ہائی وے پروجیکٹ میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کے سپرد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آبی وسائل کے مالی سال 2023-24 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے دوران پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، 4 ارب روپے مالیت کا منصوبہ 36 ارب روپے پر چلا گیا۔
حکام آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ سی پیک آنے کے بعد ڈیزائن میں تبدیلی ضروری تھی، یہ روڈ سی پیک اسٹینڈرڈ کو مکمل کرتا ہے، کمیٹی رکن ثنا اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ اگر عام روڈ ایک ارب روپے میں بنتی ہے تو سی پیک کی سڑک 10 ارب روپے میں بنتی ہے۔
یہ بھی دیکھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیا کچھ زیربحث آیا؟
ثنا اللہ مستی خیل کا کہنا تھاکہ اس کا مطلب ہے عام لوگوں کے خدشات درست ہیں، جدھر بھی دیکھیں جرنیلوں کے کھانچے کھلے ہوتے ہیں، رکن کمیٹی عامر ڈوگر بولے؛ ہم نے تو جب بھی چیئرمین واپڈا دیکھے ہیں جرنیل ہی دیکھیں ہیں، جس پر چیئرمین پی اے سی بولے؛ آئندہ بھی آپ جرنیلوں کو ہی دیکھیں گے۔
اس موقع پر چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے، 45 سال کا تجربہ ہے، فوج سے نہیں جوڑنا چاہیے، جس پر سینیٹر شبلی فراز نے دریافت کیا کہ کس بنیاد پر آپ نے ڈیزائن تبدیل کیا، آپ ہوتے کون ہیں، اپنے آپ کو خدا سمجھتے ہیں یہ کس قسم کی انا ہے۔
مزید پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آڈٹ پیراز میں سنگین خامیاں درست کرنے ہدایت
سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے ہم نے پیرا سیٹل کرنے کی بات نہیں کی، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے سوال کیا کہ زمین نہیں تھی تو منصوبہ کیسے شروع کیا، سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو بار بار زمین کا مسئلہ ختم کرنے کا کہا۔
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان بولے؛ آپ کا ہر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے، اس کا دفاع نہیں کر سکیں گے، ان ریمارکس کے ساتھ چیئرمین پی اے سی نے مذکورہ معاملہ نیب کے سپرد کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انکوائری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پیپرا رولز ثنا اللہ مستی خیل جنید اکبر خان چیئرمین واپڈا سی پیک سیکریٹری آبی وسائل سینیٹر شبلی فراز عامر ڈوگر قراقرم ہائی وے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکوائری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پیپرا رولز ثنا اللہ مستی خیل جنید اکبر خان چیئرمین واپڈا سی پیک سیکریٹری ا بی وسائل سینیٹر شبلی فراز عامر ڈوگر قراقرم ہائی وے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان ارب روپے سی پیک
پڑھیں:
حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا جب کہ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق بھی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ہزار سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار 750 روپے کردی گئی، اس کے علاوہ ایک ہزار سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 5 ہزار جب کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی۔
حکومت کی جانب سے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی گئی ہے، 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500، 50 سے 100 کلو واٹ تک 5500 جب کہ 100 کلو واٹ سے زائد کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
200 سو سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 550، 200 سے 400 سی سی تک ایک ہزار جب کہ 400 سی سی سے زائد کی موٹر سائیکل کی فیس 1500 روپے ہو گئی، اعلامیے کے مطابق یہ فیس وزارت خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔