حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے قرضوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے ایپکس ہاؤسنگ فنانس انسٹی ٹیوشن کے قیام سمیت سمیت 14 سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کنوینیئر حافظ میاں نعمان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہاؤسنگ سیکٹر میں ٹیکسز کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

اس اجلاس میں ہاؤسنگ پراجیکٹس اور تعمیرات کی صنعت کے فروغ کے لیے سنگل ڈیجٹ پالیسی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنک اپنے پرائیوٹ سیکٹر کے قرضوں میں سے 10 فیصد ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے مختص کریں۔

اس موقع پر مذکورہ شعبے کے فروغ کے لیے بنکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے درمیان تعاؤن کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

CONSTRUCTION HOUSING تعمیرات ہاؤسنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تعمیرات ہاؤسنگ ہاؤسنگ پراجیکٹس فیصلہ کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 44 کروڑ ڈالر رہ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوکر 11 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے قرضوں کی واپسی رول اوور کیے جانے کے باوجود ملک قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے مشکل صورتحال سے دوچار ہے، حکومت کی معاشی ٹیم چین سے قرضوں کی واپسی رول اوور کروانے کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملٹی نیشنل کمپنیوں کا منافع 114 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہو کر 16 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئے، جس میں کمرشل بینکوں کے حصص بھی شامل ہیں، جو گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وقف بل جے پی سی اجلاس میں خلل ڈالنے پر اسد الدین اویسی سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ معطل
  • پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ پاؤر شیئرنگ پر مذاکرات کرنے والی کمیٹیاں تحلیل کردی
  • یوٹیلیٹی اسٹور زکے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا،وزیرصنعت
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے ثمرات آنے لگے، صوبے میں متعدد پراجیکٹس کے ایم او یوز پر دستخط
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 44 کروڑ ڈالر رہ گئے
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج
  • ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ
  • قوم کو مقروض کیا جا رہا ہے