ڈانس پر پابندی لگا دی گئی ، ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام نجی و سرکاری کالجز میں ڈانس پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام 9 ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کردیں۔
اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق کالجز میں فن فئیر اور سپورٹس گالا کی تقریبات پر اساتذہ اور طلبہ کی انڈین گانوں پر رقص کرنے کی شکایات ملیں، تعلیمی ادارے مقدس مقامات جہاں تعلیم دی جاتی ہے۔ تمام ڈائریکٹر کالجز اپنے زیر انتظام کالجز کے سربراہان کو خصوصی ہدایت کریں ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی کالج میں غیر اخلاق روکا اور ادکاری نہیں ہونی چاہیے، کسی کالج سے شکایت ملی تو متعلقہ کالج کے سربراہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عید سےپہلے عیدی،سرکاری ملازمین کی موجیں
محکمہ خزانہ پنجاب نے عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے لیے26 مارچ کو تنخواہیں دے دیں جائیں،سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلق محکموں کو ارسال کردیا گیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر تنخواہوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔