شغرتھنگ پراجیکٹ کیلئے 9 کمپنیوں کی جانب سے اظہار دلچسپی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بلتستان کو استور سے ملانے والی اہم شاہراہ کا منصوبہ شغرتھنگ روڈ ٹینڈر کیلئے 9 کمپنیوں اور متعلقہ کنسلٹنٹس نے کاغذات پی ڈی شغرتھنگ پراجیکٹ انجینئر عامر اور دیگر ممبران کے سامنے پیش کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کو استور سے ملانے والی اہم شاہراہ کا منصوبہ شغرتھنگ روڈ ٹینڈر کیلئے 9 کمپنیوں اور متعلقہ کنسلٹنٹس نے کاغذات پی ڈی شغرتھنگ پراجیکٹ انجینئر عامر اور دیگر ممبران کے سامنے پیش کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق شغرتھنگ استور روڈ کے پی ڈی انجینئر عامر حسین اور کمیٹی ممبر انجینئر شاہد حسین، ایکسین بی اینڈ آر خپلو و دیگر نے ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر انجینئر عامر حسین نے کہا کہ شغرتھنگ استور روڈ قومی نوعیت کا ایک غیر معمولی منصوبہ ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے اربوں کی لاگت خرچ کر رہی ہے، پہلے فیز کے تحت اس منصوبے کا آغاز جلد ہو گا، آج کی کارروائی اس اہم بڑے پراجیکٹ کا نقطہ آغاز ہے۔ شغرتھنگ استور روڈ کے منصوبے میں تمام کارروائی شفافیت کے ساتھ عمل میں لائی جا رہی ہے اور پراجیکٹ میں کسی قسم کی کوتاہی کہیں پر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر کیجانب سے نیا نغمہ ریلیز
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے، نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے۔
یاد رہے کہ 27 فروری 2019ء ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے، پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔ اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، 27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔