ورلڈ بینک کے سربراہان کے وفد کا2 دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد کا2 دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ۔ سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کے منصوبے (ایس پی ایچ ایف) پر بریفنگ کے بعد منصوبے کو قابل تقلید ماڈل قرار دے دیا۔ منصوبے کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے9 لاکھ مکانات کی تعمیر جاری ہے۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر جام خان شورو، حاجی علی حسن زرداری اور متعلقہ صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ورلڈ بینک کے25 رکنی وفد کی قیادت مختلف ممالک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے کی، جن میں بیٹریس میسر (سوئٹزرلینڈ)، رابرٹ نکول (آسٹریلیا)، تیرا سولبیس (اسپین)، زینب احمد (نائیجیریا)، عبد الحق بدجاوی (الجزائر)، لونخولیوکو مگاگولا (اسواتینی)، مرلین نزینگ (وسطی افریقی جمہوریہ)، توقیر شاہ (پاکستان) اور پال بونمارٹن (فرانس) شامل تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ ہے، طاہر اشرفی
لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بحریہ ٹاون کی گرینڈ مسجد میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کی اور یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ شریف ہے، ہم اگر اسرائیل کیساتھ لڑ نہیں سکتے تو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہم سب کو لازمی کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، حکومت اور فوج اہل فلسطین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہماری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے فلسطینیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، ان کے سفیر سے جی ایچ کیو میں میری ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک یوم یکجہتی فلسطین منا رہا ہے اور پیغام دے رہا ہے کہ فلسطین ہمارا تھا، ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔ طاہر اشرفی نے اہل فلسطین سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہم فاصلے میں آپ سے دور ہیں، مگر دل آپ کے قریب ہیں۔