شمس آئیکون کا بلڈر بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار ورہا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
(رپورٹ: علی نواز)حیدرآباد کے معروف بلڈر اور شمس آئیکون کے مالک ارباب محمد دین میمن قاسم آباد پولیس کے ہاتھ بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں چند سالوں سے مختلف ناموں سے چلنے والے پراجیکٹ کے الاٹیز کے کروڑوں روپے ڈوبنے کے انکشافات،میاں بیوی کے تنازع نے پراجیکٹ ڈبو دیا اور الاٹیز کے خطیر رقم خطرے میں ڈال دی۔سال 2021میں شمس آئیکون پراجیکٹ میں فلیٹ بک کروانے والے پردیپ کمار نامی شہری نے 1کروڑ 60 لاکھ 50 ہزار کا فلیٹ بک کروایا تھا، پراجیکٹ سست روی سے چلنے پر فلیٹ مالک نے فلیٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے بلڈر سے پیسے طلب کیے جس پر ارباب محمد دین نے 40 لاکھ رقم کے چیک دیے تاہم بقیہ رقم کے 3عدد مختلف تاریخوں کے چیک دیے ۔مقرر وقت پر چیک کیش کروانے پر معلوم ہوا کے اکاؤنٹ تو خالی ہے جس پر مذکورہ شخص نے عدالت میں 22اے بی کی درخواست داخل کروائی۔ قاسم آباد پولیس نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے معروف بلڈر ارباب محمد دین میمن کو گرفتار کر عدالت میں پیش کردیا، واضح رہے کہ شمس آئیکون پراجیکٹ کے مالک ارباب محمد دین میمن نے چند روز قبل ہی جیل سے رہائی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ پراجیکٹ کے حوالے سے معروف بلڈر کے اپنی بیوی سے بھی تنازعات چل رہے ہیں۔ الاٹیز کی رقم ہڑپتے ہوئے دونوں میاں بیوی نے ایک ہی پراجیکٹ کو مختلف ناموں سے لانچ کرتے ہوئے عوام کو کھلا دھوکا دیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کا دائرہ کار اب گلی محلوں تک پہنچا دیا‘ محمد مظفر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کاوائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹاون کی مختلف یوسیز کا دورہ، علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی صورتحال کاجائزہ لینے کے ساتھ یوسیز میں جاری ترقیاتی کاموں جن میں پیور بلاک کے زریعے گلیوں کے پختہ کاری، اور دیگر کاموں کا معائنہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ٹاون ہاشم مسعود، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، XEN واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ظفر ملک، بی اینڈ آر کے عثمان، انچارج اینٹی انکروچمنٹ راشد کمال بھی موجود تھے،چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے یونین کمیٹی نمبر 06 ، یونین کمیٹی نمبر 03 میں پیورورک کے کام کے معائنے کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم آباد ٹائون کی تباہ حال سڑکوں اور گلیوں کو تعمیر و مرمت کر کے بحال کیا جارہا ہے بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کا دائرہ کار اب گلی محلوں تک پہنچا دیا گیا ہے، دستیاب وسائل میں منصفانہ بنیادوں پرعوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین ناظم آباد ٹائون نے متعلقہ عملے کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں کو پختہ کرنے کے لئے میٹریل کا خاص خیال رکھتے ہوئے معیاری میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ مضبوط پائیدار گلیوں اور راہ گزر کی تعمیر کی جاسکے۔