سندھ ہائیکورٹ کا جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو بحال کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال بحال کیا جائے۔
عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پر عبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی، تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے مداخلت کرنا ضروری سمجھا۔
عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے اور وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں کیا، جبکہ یہ نکات سنگل بینچ کے سامنے پیش نہیں کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ جناح اسپتال کا سربراہ نہ ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ ڈیڑھ سے دو ماہ سے کیس عدالت میں چل رہا ہے، اور اگر پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ خود فیصلہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جناح اسپتال
پڑھیں: