رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار کرلیا۔

وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔

حکومت نے پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹر کی بحالی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے سفارشات پرفیصلے کے لیے 3 فروری کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم کو رہائشی گھروں کے لیے 3 منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح پہلی مرتبہ گھر خریدنے پر ٹیکس کی مکمل چھوٹ دینے کی سفارش بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس 4 سے کم کرکے 2 فیصد مقرر کرنے، خریدار پر ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے اعشاریہ 5 فیصد مقرر کرنے،پراپرٹی کی خرید وفروخت پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور ہاؤسنگ کے لیے کم آمدن افراد کو ہاؤسنگ سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعظم کو گھروں کی تعمیر کے لیے 5سے 20سال کی مدت کے لیے قرض دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دینے کی سفارش میں عوام کے لیے

پڑھیں:

کراچی کی تاجر برادری بلاول کے ہمرکاب چلنے کو تیار ہے تو خالد مقبول حواس باختہ ہیں، وقار مہدی

اپنے بیان میں معاون خصوصی سندھ نے کہا کہ کراچی اب بدل چکا ہے اور شہر بند کرانے والی ایم کیو ایم شہر والوں کے لئے اجنبی ہوچکی ہے، کراچی میں اردو بولنے والے بزرگوں اور نسل کے لئے ایم کیو ایم ایک مافیا کا درجہ رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و وزیراعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے چیف منسٹر انسپیکشن، انکوائریز اینڈ امپلیمینٹیشن ٹیم سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ کراچی کی تاجر برادری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمرکاب چلنے کو تیار ہے تو ڈاکر خالد مقبول صدیقی حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی جانتے ہیں کہ کراچی کے عوام کی حمایت کی ریت ایم کیو ایم کے ہاتھوں سے پھسل چکی ہے، خالد مقبول صدیقی کی بوکھلاہٹ کی وجہ یہ ہے کہ جن تاجروں سے ان کی جماعت بھتہ لیتی تھی، اب وہ رضاکارانہ طور پر بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ کراچی اب بدل چکا ہے اور شہر بند کرانے والی ایم کیو ایم شہر والوں کے لئے اجنبی ہوچکی ہے، کراچی میں اردو بولنے والے بزرگوں اور نسل کے لئے ایم کیو ایم ایک مافیا کا درجہ رکھتی ہے۔

انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ لیاری گینگ وار ختم کروانے والی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی ایم کیو ایم کی دہشت گردی اور جبر کا خاتمہ کیا، جس کے نتیجے میں کراچی میں نیا سویرا نمودار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بوری بند لاشیں دینے والوں اور بھتہ خوری کرنے والوں کو اچھی طرح سے پہچان گئے ہیں۔ وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے تاجروں نے بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیت اور ویژن کی تعریف کی، بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں نے ایم کیو ایم کے اوسان خطہ ہوگئے ہیں، ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کی حقیقت سے کراچی کے عوام واقف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر کیلیے مراعاتی پیکیج:وزیر اعظم نے اہم اجلاس بلالیا
  • ریئل اسٹیٹ اور ہا ئو سنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار، 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش
  • ماہرین کی وزارتوں کے سائز کو احتیاط سے کم کرنے اور ملازمتوں میں کمی کی سفارش
  • یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیوں کا پیکیج تیار کرلیا
  • کراچی کی تاجر برادری بلاول کے ہمرکاب چلنے کو تیار ہے تو خالد مقبول حواس باختہ ہیں، وقار مہدی
  • پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکسوں میں کمی، وزیراعظم کی جانب سے اہم اعلان متوقع
  • پی آئی اے سے متعلق سابق وزیر کے متنازع بیان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے رمضان پیکیج دینے کی تجویز، صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ
  • کراچی: جماعت اسلامی کابجلی قیمتیں کم نہ کرنے کیخلاف کل 13 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان