2025-02-21@00:49:06 GMT
تلاش کی گنتی: 51

«کیے گئے افراد»:

    وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے میر پور خا ص(سند ھ) میں اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ گز شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل...
    امریکا سے بےدخل کیے گئے پاکستانیوں سمیت 300 محصور افراد نے دنیا سے مدد کی اپیل کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے گئے 300 پاکستانیوں سمیت دیگر افراد کو پاناما کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ ساحل سمندر کے کنارے واقع ہوٹل کو امریکا سے بے دخل کیے جانے والے افراد کو رکھنے کے لیے عارضی طور پر ڈیٹنشن سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ تارکین وطن کی غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں خواتین اور مردوں کو ہوٹل کے کمروں کی کھڑکیوں سے ' ہماری مدد کریں' اور ' ہم اپنے ملک میں محفوظ نہیں' جیسے پیغامات پلے کارڈز پر لکھ کر لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل‌ڈیسک)بھارت میں ’مہا کمبھ میلے‘ کے دوران گنگا میں نہانے (اشنان) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھارتی جریدے ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق متعدد فیس بک پیج اور گروپس سمیت انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی نیم عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین کی اشنان کرنے کی مختلف اینگلز سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کو ’بلر‘ کرکے رکھا جا رہا ہے اور ان تک مکمل رسائی کے لیے ٹیلی گرام پران کی فروخت کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے...
    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کا آرڈر موجود ہے، مگر ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر روکا جا رہا ہے، جو نہ صرف توہینِ عدالت ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں روکنا قیدی کے حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، ہمیں ابھی بتایا گیا ہے کہ آپ یہاں رکیں، جبکہ کوئی بھی کام منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈال دی گئی ہیں، جبکہ بانی کے تمام مقدمات دو...
    امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز امرتسر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز امرتسر(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر فورس کے طیارے سی 17 گلوب ماسٹر نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔ اس پر سوار افراد میں 13 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 44 ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی طرح گجرات کے 33، اترپردیش کے دو اور ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کا ایک ایک فرد سوار تھا، جن کو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی سے فارغ کیے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے یہ پیغام پہنچایا ہے کہ عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔ شیر افضل مروت کے مطابق انہیں پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی نے بتایا ہے کہ عمران خان ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شکوہ کروں گا کہ مجھے سنے بغیر پارٹی سے کیوں نکالا۔؟ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ شیر افضل...
    وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان—فائل فوٹو وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں بصارت سے محروم افراد کے مسائل کے مستقل حل کے لیے قانون سازی کی تجویز دی گئی۔ مریم نواز کو زیادہ فکر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی ہے، مجتبیٰ شجاع الرحمانوزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو سب سے زیادہ فکر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی ہے۔ اجلاس میں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب صوبے کے مستحق طبقات پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہیں۔...
    بیروت: لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے بعد 25 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ حملے میں UNIFIL کے ڈپٹی کمانڈر اور ایک نیپالی امن اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حزب اللہ کے حامیوں نے مسلسل دوسرے دن لبنان کے واحد بین الاقوامی ایئرپورٹ جانے والی سڑک بند کر دی، جس کی وجہ ایرانی پروازوں کی لینڈنگ پر پابندی بنی۔ احتجاج کو روکنے کے لیے فورسز نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ UNIFIL نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والے چوک بہادر ڈھاکل اپنی ذمہ داری مکمل کر کے نیپال واپسی کے لیے...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے  گا۔ افغان طالبان...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر...
    پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں گی، قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور میں...
    اسلام آباد: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2024 کے دوران ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد دہشت گرد حملے کیے۔ افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو ہر ماہ 43 ہزار ڈالر فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹی ٹی پی کی سرگرمیاں اور پاکستان میں حملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں جیسے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں ٹی ٹی پی...
    — فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024ء کے دوران اس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے جن میں سے کئی افغان سر زمین سے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ تنظیم نے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں نئے تربیتی مراکز قائم...
    حج بکنگ کیلیے جعلی دستاویز استعمال کیے جانے کے انکشاف پر وزارت مذہبی امور نے 2 نجی ٹریول ایجنسیز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کیلیے خط لکھ دیا ہے، عوام کوائف کی پڑتال وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے لازمی کریں۔ جنوری 2025 میں پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت مہنگے پیکج پر جانے والے عازمین کی چھان بین کیلیے سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ان عازمین کے نام فیڈرل بورڈ آف...
    پاکستان نے سہ فریقی کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ بدھ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 353 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چوتھی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ پاکستان کے لیے کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ہدف تھا جسے پاکستان نے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان...
    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ جانے والے خوش نصیبوں نے وہاں موجود سبز قالین تو ضرور دیکھے ہوں گے اور ان پر عبادت بھی کی ہو گی۔ دونوں مقدس مساجد میں بچھائے گئے ان سبز ایکریلک قالینوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ قالین نمازیوں کے آرام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خاص تکنیک و معیارات کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ہر قالین پر ایک الیکٹرانک چپ نصب ہوتی ہے جو اس سسٹم سے جڑی ہوتی ہے جس میں اس کی تیاری، استعمال، مقام اور دھونے کے اوقات سے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔ان قالینوں کی خاصیت ان کی موٹائی ہے جو 8 ایم ایم ہے اور ان کی پائیداری ہے، اس کے علاوہ ان میں کافی نرم اون اور...
    پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا فیصلہ،ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،وکیل کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم...
    کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے اپنے سابقہ سیکریٹری امیرحسین قادری سے ان کے زیر استعمال بورڈ کی ملکیتی گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کردیا۔ واضح رہے کہ امیر حسین قادری کے پاس کچھ عرصے تک چیئرمین بورڈ کا بھی چارج رہا تاہم بغیر این او سی غیر ملکی دورے کے سبب کنٹرولنگ اتھارٹی نے پہلے ان سے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج واپس لیا اور ازاں بعد انھیں سیکریٹری بورڈ کے عہدے سے ہٹاکر ان کے اپنے ڈپارٹمنٹ کالج ایجوکیشن رپورٹ کرادیا گیا۔  ادھر بورڈ حکام کی جانب سے ان کے زیراستعمال 3 مختلف گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کیا گیا ہے، بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شہیر وقار کی جانب سے لکھے گئے خط میں...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 8فروری کو ملک گیر یوم سیاہ پر سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
    جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا جس کے دوران احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان لاہور میں واقع جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز منصورہ میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو نشستیں دی جائیں۔ امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ’تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سیٹیں ن لیگ،...
    میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 2 درجن سے زائد ممالک میں تقریباً 90 افراد کے موبائل فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے ہیک ہو گئے ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد کے فون اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کے تیار کردہ ہیکنگ ٹول سے ہیک کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر زیرو کلک ہیکنگ ٹیکنالوجی میں ماہر ہے۔  واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ اس طریقے میں متاثرہ شخص کو کسی بھی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر اس کے فون پر ہیکنگ ٹول کا حملہ ہو جاتا ہے، جس سے اس کا موبائل ہیک ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیے جانے کے چند روز بعد ہی چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف نافذ کردیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ چین نے امریکی کوئلے، ایل این جی، خام تیل، کھیتی باڑی کے آلات اور بڑی ڈسپلیسمنٹ کاروں پر ٹیرف لگایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے عہدِ صدارت میں بھی چین کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑی تھی۔ چین سمیت کئی ممالک کی اشیا پر ٹیرف نافذ کیے جانے سے اُن کی برآمدات متاثر ہوئی تھیں۔ اس کے نتیجے میں چینک و بھی متعدد اقدامات پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اب بھی ویسی ہی صورتِ حال ہے۔...
    نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بند اسکیموں کی فوری طورپر ادائیگی کی جائے سب کو علم ہے کہ یہ ادارہ مزدوروں کی ویلفیئر کے لیے بنایاگیاہے ۔بیوائیں ڈیتھ گرانٹ کے لیے رورہی ہیں۔یتیم بچے کھانے اورلباس سے محروم ہیں۔ جہیز گرانٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں بچیاں شادی کے انتظارمیں بیٹھی ہوئی ہیں۔ تعلیمی وظائف نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے ہونہاربچے تعلیم سے محروم کردیے گئے ہیں۔ چھوٹے بچوںکواسکول یونیفارم کتابیں،کاپیاں،شوز،بیگ کی مد میں جو رقم ملنی تھی وہ وقت پر مہیانہیں کیے جارہے ہیں۔ اسی ادارے کا ایک بڑاکارنامہ یہ بھی ہے کہ مزدوروں کے لیے بنائے گئے فلیٹوںپرقبضہ کروا دیا گیااوریہ رشوت خورافسران ابھی تک قبضہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں صاف اور سرسبز ماحول کے وژن کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کر دیے گئے، جبکہ 31 مارچ تک مزید 30 اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ پہلے پنجاب میں صرف 3 مانیٹرز موجود تھے، لیکن حکومت کی جانب سے 100 ایئر کوالٹی مانیٹرز کا ہدف مقرر کر کے اس کی تکمیل پر کام جاری ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کے لیے 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کیے جا چکے ہیں۔ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی جدید ایئر کوالٹی اسٹیشنز نصب کیے جا رہے...
    امریکا کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے میں خوفناک ٹکراؤ کے نتیجے میں 67 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار حیران کن طور پر سابق حکومت کی گئی بھرتیوں پر دھر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن میں بھرتیوں کے میعار پر سوالات تو اُٹھائے تاہم وہ اپنے دورِ اوّل میں خود کیا کرتے رہے؟ اس حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ماضی کو کنگھالا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی کارکردگی اور بھرتیوں کے طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر سول ایوی ایشن کے ایئر کنٹرولر میں معذوری کے شکار افراد کی بھرتی...
    اسلام آباد: پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول برآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس محمد جاوید حنیف کی زیر صدارت  ہوا، جس میں ورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ پر اعتراضات کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن مرزا اختیار بیگ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول کے برآمد  کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین نے چاول کے حوالے سے پاکستان کوالرٹس جاری  کی ہیں۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیں 100 سے زائد الرٹس بھیجے ہیں۔ یہ الرٹس اس لیے بھیجے گئے کیونکہ...
    ’جیو نیوز‘ گریب  حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
    تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ایم این اے زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مزاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔  ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے  حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں...
    فوٹو: فائل لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے 25 دنوں میں 179 مقدمات درج اور 179 گرفتاریاں ہوئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے  دوران سیکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ سمیت بڑے سپلائر پکڑے گئے، گلشن راوی میں ایک فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اڑانا یا ڈیلیور کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے، یہ خونی کھیل ہے اور علماء بھی اسے غیر شرعی قرار دے چکے ہیں، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو اس جرم سے بچائیں۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن سے اغوا کیے گئے دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان سے ٹھوس شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ انہیں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور خاتون اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)قانونی ماہر اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں، کابینہ ارکان سے بھی حقائق چھپائے گئے، عمران خان پر بطور وزیر اعظم اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی تھے، انہوں نے وزیراعظم ہوتے ہوئے ٹرسٹ بنایا، شہزاد اکبر ان کے معاون خصوصی تھے، برطانوی ادارے کو بھی گمراہ کیا گیا، یہ سارا معاملہ براہ راست سابق وزیر اعظم خود دیکھ رہے تھے۔ماہر قانون راجا خالد نے کہا کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے قومی خزانے میں جمع کروانے کے لیے دیے...
    پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے تیسرے دور میں حکومتی کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات تحریری شکل میں رکھ دیے۔ تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز میں آئین کی بحالی، قانون کی حکمرانی، عوامی مینڈیٹ کا احترام اور آزاد و شفاف انتخابات کے حوالے سے وسیع مذاکرات شامل ہیں۔ تحریری مطالبات میں اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں نے مشکلات اور قربانیوں کا طویل سفر طے کیا ہے۔ ہمارے قائد عمران خان اور ہزاروں حمایتیوں کو بلاجواز قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ پاکستانی عوام کے ووٹ کو پامال کیا گیا، ان کی آوازوں اور جسموں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ اسلام آباد کی گلیوں...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جاتے ہیں۔ دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جی ایس ٹی، مزید جی ایس ٹی،اضافی جی ایس ٹی اور خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں وصولی کی جا رہی ہے۔ کے الیکٹرک صارفین سے گزشتہ ایک سال کے دوران نارمل جی ایس ٹی کی مد میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ مزید...
    اسلام آباد:وزارت توانائی نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے 8 مختلف اقسام کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ  کراچی کے بجلی صارفین سے 4 مختلف قسم کے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) سمیت دیگر متفرق ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جس جس مد میں ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں ان میں نارمل جی ایس ٹی کے نام پر گزشتہ ایک سال میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اسی طرح مزید جی ایس ٹی کے نام...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 گریڈ پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی پی فلائٹ کو معطل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹوکول افسر سندھ ہاؤس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق جہاز ٹیسٹ فلائی کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔
    اسلام آباد: وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جاتے ہیں۔ دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جی ایس ٹی، مزید جی ایس ٹی، اضافی جی ایس ٹی اور خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں وصولی کی جا رہی ہے۔ کے الیکٹرک صارفین سے گزشتہ ایک سال کے دوران نارمل جی ایس ٹی کی مد میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن سندھ کے صدر عبدالرشید بلوچ نے فیڈریشن کی جانب سے 8 نکات پر مشتمل پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر کے عمل درآمد کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سے 8 اکتوبر کو رپورٹ طلب کی تھی لیکن اس پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری علی اکبر سولنگی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر بلدیات سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، فائنانس سیکرٹری نے کئی بار نوٹیفکیشن جاری کیے کہ تمام لوکل گورنمنٹ...
    کراچی: شہر قائد میں ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے، جس میں تین ٹیموں نے حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق یہ آپریشن گلشن، نیو ٹاؤن، محمود آباد، جمشید کوارٹرز، بہادر آباد، فیروز آباد، سچل اور سہراب گوٹھ میں کیے گئے۔ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔  پولیس نے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔ آپریشن میں پولیس افسران، جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کا شدیداحتجاج، نشستوں پر کھڑے ہوکر اووو اووو اور ڈیسک بجاتے رہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کامائیک بندکرنے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔پی ٹی آئی کے رکن اقبال آفریدی نے ایوان میں آکر کورم کی نشاندہی کردی مگرگنتی کرانے پر کورم پورا نکلا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایاہے کہ ملک سے باہر پی ٹی آئی کے نمائندے غیر ملکی ایجنٹوں سے پیسے لیتے ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ یہ مذاکرات کو ڈسٹرب کر رہے ہیںان لوگوں سے بلیک میل نہ ہوں یہ لوگ مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، ہمارے فوجی بڑی بہادری کے ساتھ ٹی ٹی پی کے ساتھ لڑرہے ہیں۔قومی اسمبلی کا...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، جس میں توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں کرائے کی بلڈنگ میں کانگریس کی جعلی سماعت کا ڈراما رچانا شروع کر دیا ہے۔ سیالکوٹ میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ حکومت اور عوام کا پیسہ تھا، برطانیہ نےحکومت کو پیسےبھجوائے، بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے میں کابینہ سےاس کی منظوری لی، پیسے خزانے کے بجائے کاروباری شخصیت کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
    سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ کل انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، ماضی میں حکمرانوں پر الزامات لگتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی حکومت میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات نہیں بلکے یہ مذاق رات ہیں، عمران خان کے ٹویٹ کے بعد مذاکرات کی گنجائش نہیں تھی لیکن ہم پھر بھی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کے مکمل حق میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے امریکی کانگریس کی سماعتوں کا جعلی ڈراما بنا کر پیش کر رہے ہیں، پاکستان اور امریکا کے...
      بیجنگ : نائیجیریا کے صدر ٹینوبو نے ابوجا میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، جن میں دس شراکت داری اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،نائیجیریا کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرنے میں نائیجیریا کی حمایت کرتا ہے۔ ٹینوبو نے...
    مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے تین دیہاتوں بوڈگاؤں، کلواڑ، اور ہنگنا میں بال گرنے کے غیر معمولی واقعات نے لوگوں کو خوف و تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مرد، خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 30 سے 40 فیصد افراد اچانک بال گرنے اور گنجا ہونے کی شکایت کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد کے بال چند دنوں میں مکمل جھڑ گئے ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری طور پر علاقے کا دورہ کیا اور پانی، غذائی عادات، اور دیگر ممکنہ وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کھوپڑی میں فنگل انفیکشن کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ پانی کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن، واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیے گئے۔ حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا اسپیشل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ سیکریٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرفان احمد سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم...
    وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...
۱