ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے سے زائد کے ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنزکی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی چینل کے مطابق شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
نجی چینل کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کاسب سےزیادہ بوجھ شہریوں پرلادا گیا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ کے فی لیٹر میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی بھی شامل ہے، پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز کا کمیشن وصول کیا جا رہا ہے۔
دستیاب دستاویز کے مطابق فی لیٹر پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن ہے، پیٹرول کے فی لیٹر میں 5 روپے 33 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (ای ایف ای ایم ) شامل ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 2 روپے 30 پیسے ای ایف ای ایم شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق اس وقت پیٹرول، ڈیزل پرکسی قسم کا کوئی سیلزٹیکس وصول نہیں کیا جارہا، تاہم ڈیوٹی سے پہلے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148 روپے 51 پیسےفی لیٹر بنتی ہے، شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154 روپے 06 پیسےفی لیٹر بنتی ہے، شہریوں کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
پی ایس ایل؛ کیا صائم کی جگہ زلمی نے اس اوپنر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہائی اسپیڈ ڈیزل پر دستاویز کے مطابق کے فی لیٹر میں شامل ہے
پڑھیں:
سندھ حکومت کا عید پر اضافی کرایہ وصولی پر کریک ڈاؤن کا حکم
کراچی:سندھ حکومت نے عید پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ حکام کو کرایہ کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کر دیے، ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنرز کو غیر قانونی کرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عید کے موقع پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا بصورت دیگر ان کے خلاف جرمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شرجیل انعام میمن نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی ٹرانسپورٹر کی جانب سے زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہو تو وہ فوری طور پر شکایت درج کرائیں۔
سندھ بھر میں بس اڈوں اور ٹرمینلز پر چیکنگ کی جائے گی اور زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
عوام زائد کرایہ وصولی کی شکایات واٹس ایپ نمبر 0300-3495375 پر درج کراسکتے ہیں اور [email protected] پر بھی بھیج سکتے ہیں۔