2025-03-18@20:42:03 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ہائی اسپیڈ ڈیزل پر»:
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) ملک میں اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر عوام سے 107 روپے سے زائد ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری دستاویز سے پتا چلا ہے کہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ شہریوں پر ڈالا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنزکی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی چینل کے مطابق شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ نجی چینل کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کاسب سےزیادہ بوجھ شہریوں پرلادا گیا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ کے فی لیٹر میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی بھی شامل ہے، پیٹرول، ہائی اسپیڈ...
ملک میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں تقریبا 4 روپے فی لٹر اضافے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لٹراور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لٹرہے۔
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فیلیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 257 روپے 13 پیسے فی لٹر ہو گی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے کا اضافہ کر کے 267 روپے 95 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔ یہ اضافہ پچھلے مہینے کیے گئے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ ان قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام...
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کی مشکلات یکم فروری سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیوں کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لے کر حکومت کو سمری ارسال کرے گی تاہم اضافہ کرنا ہے یا...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںاضافہ کر دیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہکیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو نومبر کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔