ملک میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ملک میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں تقریبا 4 روپے فی لٹر اضافے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لٹراور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لٹرہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان
ویب ڈیسک: سپارکو نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری کو صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند کا نظر آنا مشکل ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 28 فروری کو انسانی آنکھ سے چاند نظر نہیں آئے گا، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے۔
پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا