لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے 25 دنوں میں 179 مقدمات درج اور 179 گرفتاریاں ہوئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے دوران سیکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ سمیت بڑے سپلائر پکڑے گئے، گلشن راوی میں ایک فیکٹری بھی پکڑی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اڑانا یا ڈیلیور کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے، یہ خونی کھیل ہے اور علماء بھی اسے غیر شرعی قرار دے چکے ہیں، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو اس جرم سے بچائیں۔
لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیالاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔
انہوں نے کہا کہ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں، ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں 481 ملزمان گرفتار، 468 مقدمات درج کیے گئے، 30 ہزار سے زائد پتنگیں، 953 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ 300 سے زائد کیسز کے چالان جمع ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں 180 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے، 187 مقدمات درج کیے گئے، 1000 سے زائد پتنگیں، 210 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔
گزشتہ سال صوبے بھر میں 12 ہزار 525 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 11 ہزار 866 مقدمات درج کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقدمات درج کے خلاف کا کہنا کیے گئے
پڑھیں:
ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ
ملتان:فہد ٹاؤن کے علاقے حامد پور چوک میں ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگنے کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ٹینکر پھٹنے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
ریسکیو آپریشن میں 16 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا، کولنگ کا عمل ابھی تک جاری ہے۔
دوسری جانب نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نشتر اسپال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد کی زیر قیادت اضافی بستروں اور عملے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 افراد جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، ان کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اور کولنگ کے عمل کے مکمل ہونے تک صورتحال کو کنٹرول کیا جائے گا۔