پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن، واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیے گئے۔
حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا اسپیشل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔
سیکریٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عرفان احمد سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم خان کمشنر فیصل آباد، صلوٰت سعید رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اور نادر چٹھہ سیکریٹری اسکلز ڈویلپمنٹ تعینات کردیے گئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنگبندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں حائل رکاوٹیں برطرف ہو گئیں، حماس
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطینی مقاومت کا کہنا تھا کہ ہم نے قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ایسا قومی معاہدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس سے تمام فلسطینی گروہوں اور شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی "حماس" نے خبر دی کہ سیز فائر اور قیدوں کے تبادلے کے معاہدے حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ حماس نے ان خیالات کا اظہار ایک جاری بیان میں کیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ صیہونی رژیم کی جانب سے معاہدے کی بعض شقوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے امکان کو آج صبح، ثالثین کی کوششوں سے حل کر لیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے ایک ایسا قومی معاہدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس سے تمام فلسطینی گروہوں اور شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ حماس نے کہا کہ پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے افراد کی فہرست، محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے جاری کی جائے گی۔
دوسری جانب صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ کچھ ہی دیر قبل غزہ میں سیز فائر اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے اسرائیل کی سیاسی و سیکورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں مذکورہ کابینہ نے حماس کے ساتھ ان دونوں معاہدوں سے اتفاق کیا ہے۔ قبل ازیں صیہونی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے اعلان کیا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مفاہمت سے نتین یاہو کو آگاہ کیا۔ جس پر نتین یاہو نے متعلقہ افراد کو حکم دیا کہ وہ حماس کی حراست میں موجود قیدیوں کے استقبال کی تیاریاں کریں۔ اپنے بے بنیاد عزائم کا اظہار کرتے ہوئے اسی دفتر نے بیان جاری کیا کہ اسرائیل اپنے تمام جنگی اہداف اور سب سے بڑھ کر اپنے تمام زندہ و مردہ قیدیوں کی واپسی کے لئے پُرعزم ہے۔