پاکستان نے سہ فریقی کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

بدھ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 353 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چوتھی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔

پاکستان کے لیے کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ہدف تھا جسے پاکستان نے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اس سے قبل پاکستان نے ایک روز میچوں میں سب سے بڑا ہدف 31 مارچ 2022 کو آسٹریلیا کے خلاف لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں حاصل کیا تھا، اس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

پاکستان نے آسٹریلیا سے قبل 10 اکتوبر 2023 کو بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف 48.

2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا تھا، یہ پاکستان کی جانب سے ملک سے باہر پہلا بڑا ہدف تھا جسے حاصل کیا گیا۔

دوسری جانب سہ فریقی کرکٹ سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بیٹرز کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے چوتھی وکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی شراکت قائم کرنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان نے صرف 229 گیندوں پر 260 رنز کی شراکت قائم کی، اس شراکت میں کپتان محمد رضوان نے 128 گیندوں پر ناقابل شکست 122 رنز بنائے جبکہ سلمان آغا نے 103 گیندوں پر 134 رنز بنائے۔

اس سے قبل چوتھی وکٹ کی شراکت میں 206 رنز کی سب سے بڑی پارٹنر شپ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور محمد یوسف کے درمیان قائم ہوئی تھی، دونوں بلے بازوں نے 26 ستمبر 2009 کو سینچورین کرکٹ گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف قائم کی تھی۔

اس میچ میں شعیب ملک نے 16 چوکوں کی مدد سے 126 گیندوں پر 128 رنز اسکور کیے تھے جبکہ محمد یوسف نے 7 چوکوں کی مدد سے 88 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے تھے، اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 54 رنز سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنوبی افریقہ سلمان آغا سہ فریقی کرکٹ سیریز شعیب ملک محمد رضوان محمد یوسف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ سہ فریقی کرکٹ سیریز شعیب ملک محمد رضوان محمد یوسف سہ فریقی کرکٹ سیریز جنوبی افریقہ کے میچ میں پاکستان پاکستان نے کی جانب سے گیندوں پر شراکت میں کی شراکت کے خلاف بڑا ہدف قائم کی

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکواڈ:

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا

اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈوارسہوئس

متعلقہ مضامین

  • 43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کیلئے تیار
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا
  • دانش تیمور کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ویوز کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے
  • آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
  • پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
  • کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا