2025-01-19@01:48:30 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«کی شراکت»:
ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں سعود شکیل اور محمد رضوان نے 43.4اوور میں 141 رنز جوڑے جو پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اس وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ13.3 اوور میں46 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے اتنی بڑی شراکت کی تھی۔ سعود شکیل کے آئوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی جو186 منٹ میں157 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے84 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے اپنی اننگز جاری رکھی تھی اور 192 منٹ میں نو چوکوں کی مدد سے71 رنز بناکر آئوٹ...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اور اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈ سینٹر کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن...
گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز ) اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس نے دبئی کے کرکٹ کے دو تربیتی مراکز سوانٹن کرکٹ اکیڈمی اور اسمیشنگ پوائنٹ اسپورٹس اکیڈمی (ایس پی ایس اے) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اڈانی اسپورٹس لائن نے مشرق وسطی میں کرکٹ اکیڈمیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس شراکت داری سے اڈانی اسپورٹس لائن کا مقصد اکیڈمیوں میں تربیت یافتہ کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ، کوچز اور دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ مل کر خطے میں گلف جائنٹس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔...
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کسی ملک کے خلاف نہیں ہوگی۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایران کے ساتھ روس کی شراکت داری کے معاہدے کے امکان بارے کہا کہ دونوں ممالک کی یہ شراکت داری کسی اور ملک کے خلاف نہیں ہوگی۔ اس سے قبل کریملن نے اطلاع دی تھی کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان 17 جنوری کو دوطرفہ مذاکرات کے بعد اس غیرمعمولی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ کریملن کے مطابق دونوں سربراہان تجارت و سرمایہ کاری، نقل و حمل اور انسانی وسائل کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر غور کریں گے ،جب کہ...
انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری، جعفر بزنس سسٹمز کو 800 ملین روپے کی اسٹرکچرڈ گارنٹڈ ٹریڈ فنانس سہولت فراہم
اسلام آباد: انفرا ضامن پاکستان (آئی زیڈ پی) اور حبیب میٹرو نے جعفر بزنس سسٹمز کے لئے 800 ملین روپے کی ٹریڈ فنانس سہولت کے بدلے 600 ملین روپے کی پہلی قلیل مدتی ضمانت کامیابی کے ساتھ جاری کر دی ہے۔ یہ تاریخ ساز اشتراک جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس)، ایک مستند ٹیکنالوجی اور کاروباری حل فراہم کرنے والا ادارہ، کو ڈیجیٹل اور آئی ٹی انفراسٹرکچر سلوشنز میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ ضمانتی ڈھانچہ جعفر بزنس سسٹمز کے کاروباری آپریشنز میں تیزی لائے گااور ضروری آئی ٹی انفراسٹرکچر کی درآمد کے لئے تجارتی فنانس میں سہولیات کی محدود دستیابی کے مسئلہ کو حل کرے گی۔ یہ سہولت جے بی ایس کو اپنے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کے وعدہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم عالمی بینک کے پاکستان کیلئے اپنے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، کلین انرجی، ماحولیات، جامع ترقی، اور نجی سرمایہ کاری سمیت 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی ایف پی ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ شہباز شریف...
کراچی: این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت داری سے تجارتی سامان لے کر پہلا قافلہ کراچی سے وسطی ایشیا کے لیے روانہ ہوگیا۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی کے توسط سے متعدد تجارتی سامان پر مشتمل کنٹینرز کا پہلاقافلہ کراچی سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے روانہ ہوگیا۔ یہ تاریخی سنگ میل لاجسٹکس کے دونوں بڑے اداروں کی باہمی شراکت داری کے نتیجے میں طے ہوا ہے۔ تجارتی قافلے کی روانگی کے موقع پر کراچی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کارگو...
بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کا...
پاکستان کے لاجسٹکس شعبے کی ترقی کیلئے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے مابین شراکت داری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
لاہور ( طیبہ بخاری سے )نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن( این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او جناب سلطان احمد بن سولیم اس موقع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب سے بڑے لاجسٹکس ادارے کے ساتھ...
او آئی سی اور رابطہ عالم اسلامی کے درمیان لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کےلئے ایم او یو پر دستخط
جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم اور رابطہ عالم اسلامی نے لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف...
امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی بیان میں کہا ہے کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ویڈیو پیغام السلام علیکم سے شروع کیا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران ہم نے اپنے وقت کے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کیا جس میں کورونا وبا پر قابو پانا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد لاکھوں افراد کو تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم...