ایران کے ساتھ شراکت داری کسی ملک کیخلاف نہیں ،روس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کسی ملک کے خلاف نہیں ہوگی۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایران کے ساتھ روس کی شراکت داری کے معاہدے کے امکان بارے کہا کہ دونوں ممالک کی یہ شراکت داری کسی اور ملک کے خلاف نہیں ہوگی۔ اس سے قبل کریملن نے اطلاع دی تھی کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان 17 جنوری کو دوطرفہ مذاکرات کے بعد اس غیرمعمولی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ کریملن کے مطابق دونوں سربراہان تجارت و سرمایہ کاری، نقل و حمل اور انسانی وسائل کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر غور کریں گے ،جب کہ علاقے اور بین الاقوامی سطح پر موجود صورتحال کا جائزہ لیں گے۔دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حصے کے طور پر 50فوجیوں کو رہا کردیا گیا۔ روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں کیا گیا۔ مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 25 روسی اور 25 یوکرینی فوجیوں کا کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے تبادلہ ہوا۔ رہا ہونے والے روسی فوجی بیلاروس میں ہیں اور انہیں ضروری طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی گئی اور وہاں سے انہیں وزارت صحت کے مراکز میں علاج کے لیے ماسکو لے جایا جائے گا۔ ادھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ ہمارے 25 فوجی اور شہری وطن واپس آرہے ہیں۔ انہیں شدید زخم اور بیماریاں لاحق ہیں لہٰذا ان میں سے ہر ایک کو ضروری طبی مدد فراہم کی جائے گی۔ زیلنسکی نے ثالثی کی کوششوں پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 30 دسمبر کو روس اور یوکرین کے مابین قیدیوں کے تبادلے میں 300 سے زیادہ روسی اور یوکرینی فوجی رہا کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوکرین کے ایران کے کے ساتھ
پڑھیں:
زونگ کا پارک ویوسٹی کے ساتھ شراکت داری
زونگ اورسٹی ویو کاادائیگی کے لیے اشتراک کے موقع معاہدے پر دستخط ہو رہے ہیںکراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر زونگ فورجی نے جدید ٹیکنالوجی کے حل فراہم کرنے کے لیے پارک ویو سٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصدپارک ویو سٹی کوا سمارٹ اور ڈیجیٹل طور پر منسلک رہنے کے لیے ایک ماڈل میں تبدیل کرنا ہے۔اس شراکت داری کے تحت زونگ بزنس سلوشنز ابتدائی طور پر شہر کے وسط میں بسنے والی کاروباری برادری کو ڈی آئی سی ٹی اور کلائوڈ جیسی مرضی کے مطابق ٹیکنالوجی سروسز پیش کرے گا جبکہ یہ منصوبہ مستقبل قریب میں رہائشی صارفین تک بڑھایا جائے گا۔زونگ فورجی کے چیئرمین اور سی ای او مسٹر ہوو جونلی نے کہا کہ ،’’یہ اقدام بزنسز اور رہائشی دونوںطبقات کے لیے ڈیجیٹل طور پر مربوط طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے زونگ فورجی کے عزم کا اظہار اور پاکستان بھر میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں ایک رہنما کے طور پر اس کی پوزیشن کو تقویت دیتاہے۔یہ شراکت داری جدید ترین ڈیجیٹل حل کے ساتھ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری لگن کو ظاہر کرتا ہے۔