16 ممالک کے مزید 57 مسافر کراچی میں آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
برطانیہ، اٹلی اور سعودی عرب سمیت 16 ممالک کے مزید 57 مسافروں کو کراچی میں آف لوڈ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کے لیے رقم کم ہونے پر 19 عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب، نائجیریا، صومالی لینڈ اور آذربائیجان کے ورک ویزوں کے مسافر بھی آف لوڈ کیے گئے ہیں۔
کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بناء پر آف لوڈ کر دیا گیا۔
اسی طرح اٹلی کے رہائشی ویزے والے، قطر، رومانیہ کے ورک ویزوں کے مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا ہے۔
اسٹوڈنٹ ویزوں پر قبرص کے 4 مسافروں کو بھی نہیں جانے دیا گیا۔
نائجیریا، عراق، ساؤتھ افریقا، برطانیہ اور بحرین کے وزٹ ویزوں کے مسافروں کو بھی روک لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ، مالدیپ، انڈونیشیا اور سری لنکا کے وزٹ ویزوں کے مسافر بھی آف لوڈ کیے گئے ہیں۔
امیگریشن کے ذرائع کے مطابق مالدیپ کے اسپیشل ویزے کا 1 اور بلیک لسٹ ہونے پر 3 مسافر آف لوڈ کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ویزوں کے مسافر مسافروں کو دیا گیا آف لوڈ
پڑھیں:
مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی
سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ کوئٹہ سے چلنے والی جعفر اور بولان ایکسپریس کی سیکورٹی میں تین گناہ اضافہ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے وزارت ریلوے نے سیکورٹی انتظامات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری ایف سی اور ریلوے پولیس کے سپرد ہے۔
جعفر ایکسپریس اور بولان میل پر سیکورٹی اہلکاروں کو بڑھا کر 35 کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹرینوں پر ایک کیپٹن، ایک سیکنڈ لیفٹینٹ 20ایف سی اہلکار تعینات ہوں گے۔
ایک ہیڈ کانسٹیبل 9پولیس کانسٹیبل اور بلوچستان لیویز فورس کے اہلکارجعفر ایکسپریس پر اضافی تعینات کیے جارہے ہیں۔
مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی پرمامور جدید ترین ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں۔ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر پی آر پی ڈویژن مزید 50 اہلکار ریلوے اسٹیشن پر تعینات کیے گئے۔
مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی کیلئے 8ارب کی لاگت سے دو اہم منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت ریلوے نے 3ارب 10کروڑ لاگت سے پاکستان ریلوے انٹیگریٹڈ سیکورٹی سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت ریلوے نے 5ارب 20کروڑ لاگت سے اپ گریڈیشن آف انفراسٹرکچر آف پی آر پی کی منصوبہ بندی کر لی اس حوالے سے وزارت ریلوے نے دونوں منصوبے پی ایس ڈی پی 2025-26میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔