UrduPoint:
2025-04-15@11:44:22 GMT

تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے،اشتراوصاف

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے،اشتراوصاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)قانونی ماہر اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں، کابینہ ارکان سے بھی حقائق چھپائے گئے، عمران خان پر بطور وزیر اعظم اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی تھے، انہوں نے وزیراعظم ہوتے ہوئے ٹرسٹ بنایا، شہزاد اکبر ان کے معاون خصوصی تھے، برطانوی ادارے کو بھی گمراہ کیا گیا، یہ سارا معاملہ براہ راست سابق وزیر اعظم خود دیکھ رہے تھے۔

ماہر قانون راجا خالد نے کہا کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے قومی خزانے میں جمع کروانے کے لیے دیے جانے والے 190 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے جرمانے کی ادائیگی کے لیے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی، اور بدلے میں مالی فوائد حاصل کیے، عمران خان نے بطور وزیر اعظم کابینہ سے بھی جھوٹ بولا، حقائق چھپائے، بند لفافے میں تفصیلات رکھ کر کابینہ کی منظوری لی گئی۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شرمناک فیصلہ سامنے آیا ہے، نواز شریف کے بیٹے نے کئی ارب کی پراپرٹی خریدی لیکن ان سے کوئی سوال نہیں ہوا، یہ جائیداد ملک ریاض کو بیچی گئی، آپ ایون فیلڈ بنائیں، منی لانڈرنگ کریں، لندن میں جائیداد بنالیں، کیس معاف کروا لیں، یہ سیاست کی یا پاکستان کی سیاسی اخلاقیات کی کم ترین سطح تھی، میں فیصلے کی مذمت کرتا ہوں، ہم اعلیٰ عدالتوں سے رجوع سمیت ہر حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سیرت النبیؐکی تعلیم اور دینی علوم کے لیے جامعہ بنانے پر سزا دی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل تیز، ہزاروں ڈی پورٹ

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کی مہم میں تیزی آ گئی ہے، آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ اب تک 9809 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ صوبے بھر میں جاری اس مہم کے دوران 10357 سے زائد افراد کو مختلف ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں عارضی طور پر رکھا جا رہا ہے۔ فی الحال 548 افراد ان مراکز میں موجود ہیں۔

لاہور میں 5 ہولڈنگ پوائنٹس جبکہ پورے پنجاب میں کل 46 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ڈی پورٹیشن کے عمل کی مانیٹرنگ حساس ادارے کر رہے ہیں تاکہ شفافیت اور نظم و ضبط یقینی بنایا جا سکے۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ملک بدری کے عمل میں بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی شخص کے ساتھ نامناسب سلوک نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے تاکہ انخلا کا عمل پرامن اور مؤثر انداز میں مکمل ہو۔

اب تک مجموعی طور پر 9,48,870 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے

دوسری جانب وفاقی سطح پر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ صرف 13 اپریل کو 13,000 سے زائد افغان شہری باوقار انداز میں وطن واپس روانہ کیے گئے، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 9 لاکھ 48 ہزار 870 غیر قانونی افغان افراد پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

حکام کے مطابق، واپسی کے اس عمل کے دوران متاثرہ افراد کو خوراک، صحت، اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن گزرنے کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔

بیٹے کے زندہ بچ جانے پر بھارتی اداکار کی اہلیہ نے منت میں سر منڈوا لیا

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں. سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی 
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے.اعظم سواتی کا دعوی
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ
  • اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
  • عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدر
  • پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل تیز، ہزاروں ڈی پورٹ
  • پاکستانی شہریوں کا قتل؛ ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں بزدلانہ مسلح واقعے کی مذمت
  • احتساب کو مئوثر بنانے کے تقاضے