پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں جولائی2021 سے دسمبر 2022 تک زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے گئے، یہاں 22 مریضوں کو زائدالمیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاک اور مریضوں کی فائلز کے معائنے کے بعد مالی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق زائدالمیعاد اسٹنٹ اور ادویات کی خریداری میں263ملین روپے کی مالی بے ضابطگی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آڈیٹر جنرل کی طرف سے جواب طلب کرنے پر محکمہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: زائدالمیعاد اسٹنٹ اسٹنٹ استعمال کیے

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی، اسکردو گلگت کی 10 پروازیں منسوخ


پاک بھارت کشیدگی کے سبب قومی ایئرلائن کی اسکردو اور گلگت کی آج 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے اسکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

انتظامی مسائل، قومی ایئر لائن کی 10 پروازیں منسوخ، 16 تاخیر کا شکار

قومی ایئر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 10 پروازیں منسوخ ،1 متبادل منتقل جبکہ 16 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے نجی ایئر کی اسکردو جانے والی 2 پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ ہوئیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بڑا مالی اسکینڈل، 40 ارب روپے کی خورد برد کا انکشاف
  • بجٹ میں دودھ، ادویات اور اسٹیشنری پر عائد ٹیکس کی شرح کم کیے جانے کا امکان
  • پاک بھارت کشیدگی، اسکردو گلگت کی 10 پروازیں منسوخ
  • چین میں ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد جھلس کر ہلاک
  • بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 35کروڑ کی خوردبرد کا انکشاف
  • پہلی ششماہی کے دوران اقتصادی نمو سست ہو گئی، اسٹیٹ بینک
  • میرے لیے عہدے اہمیت کے حامل نہیں صرف پارٹی کے لیے کام کرنا ہے، عالیہ حمزہ
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی ایئر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں
  • بھارت، پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف
  • کیا ایلون مسک 100 بچوں کے باپ ہیں؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا