چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
بیجنگ :
نائیجیریا کے صدر ٹینوبو نے ابوجا میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز
وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، جن میں دس شراکت داری اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،نائیجیریا کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرنے میں نائیجیریا کی حمایت کرتا ہے۔
ٹینوبو نے کہا کہ نائیجیریا چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اہم کردار ادا کرنے میں نائجیریا کی حمایت کرے گا۔ ٹینوبو نے چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں آنے والے زلزلے پر چین کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسی روز وانگ ای نے نائجیریا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور صحافیوں سے مشترکہ طور پر ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ میں گلوبل سیکیورٹی انیشٹو کو فروغ دینے کے لئے افریقہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور نئے دور میں چاروں موسموں پر مبنی چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لئے تیار ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ کو سزا دلوانے کے لیے کافی ثبوت تھے، خصوصی وکیل کا دعویٰ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے کانگریس کو دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2020 ء کے صدارتی الیکشن کے نتائج پلٹنے کی کوششوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی اور انہیں سزا دلوانے کے لیے کافی ثبوت موجود تھے۔ جیک اسمتھ نے کہا کہ ٹرمپ نے شکست واضح ہونے کے بعد اقتدار اپنے پاس رکھنے کے لیے مجرمانہ کوششوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ ان کوششوں میں سرکاری حکام کو ووٹوں کی گنتی نظر انداز کرنے، انتخابی نتائج میں مداخلت کے لیے محکمہ انصاف اور اپنے نائب صدر مائیکل پنس پر اثر انداز ہونے اور انہیں اپنے حلف کے خلاف اقدامات کرنے پر اکسانے جیسے اقدامات شامل تھے۔جیک اسمتھ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے 6جنوری 2021 ء کو مشتعل ہجوم کو کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے اور کانگریس میں صدارتی نتائج کی توثیق کا عمل روکنے پر اکسایا۔ ٹرمپ نے اپنے منصوبوں پر عمل کرانے کے لیے اپنی نجی اور سرکاری دونوں حیثیتوں کا استعمال کیا۔ اسمتھ کے مطابق ٹرمپ نے انتخابات سے متعلق کئی غلط دعوے کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں فوت شدہ افراد کے ووٹ ڈالے گئے یا نا اہل ووٹرز کے ووٹ ڈلوائے گئے یا ووٹنگ مشینوں نے ٹرمپ کے ووٹوں کو بائیڈن کے ووٹ میں تبدیل کردیا۔ دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ خصوصی وکیل نے سیاسی عزائم کے تحت کام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جیک اسمتھ اپنے باس جو بائیڈن کے مخالفین پر مقدمات چلانے میں کامیاب نہیں ہوئے تو انہوں نے ایک رپورٹ لکھ دی جو غلط معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے اور کئی ایسی دستایزات کو تبدیل یا تلف کردیا گیا ہے جو میری بے گناہی اور نینسی پلوسی کو قصوروار ثابت کرنے کے لیے کافی تھیں۔