دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے 19 افراد کوگرفتارکرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن سے اغوا کیے گئے دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان سے ٹھوس شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ انہیں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور خاتون اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گھر میں گیس لیکج سےدھماکہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے
ویب ڈیسک:نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات سے چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلئے خاتون نے ماچس جلائی تو اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں میاں، بیوی اور دو بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا ، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے