Jasarat News:
2025-02-22@14:55:13 GMT

مسجد نبوی میںایک ہفتے میں50 لاکھ سے زاید زائرین کی آمد

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زاید نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسولؐ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کیلیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کیلیے 1 لاکھ 34 ہزار سے زاید افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کیلیے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1 ہزار 360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور 150 سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے جمع کیے گئے۔ مسجد کی صفائی اور سینیٹائزنگ کیلیے 21 ہزار 181 لیٹر جراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انڈریکس 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبو کر گیا

کراچی(کامررپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے تیسرے دن مثبت رجحان رہا ،کاروبار کے دوران انڈیکس1لاکھ 14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا مگر کاروبارکے اختتام پر 200پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 1 لاکھ13ہزار30پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 31ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ 52.32فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔لسٹڈ کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کی توقعات اورمارچ میں آئی ایم ایف ریویو مشن کے دورے سے فنانسنگ پر بات چیت ہونے کے امکان پرکمرشل بینکوں، سیمنٹ، او ایم سیز اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 253پوائنٹس اضافیسے 1لاکھ13ہزار 342پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 70ہزار 76پوائنٹس سے بڑھ کر70ہزار235پوائنٹس پرجا پہنچا تاہم 16پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس35ہزار 292 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 31ارب65 کروڑ43 لاکھ43ہزار 221روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم13948 ارب83کروڑ33 لاکھ87 ہزار 123روپیسے بڑھ کر13980ارب 48کروڑ 77لاکھ30ہزار344روپے ہوگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو25ارب روپے مالیت کے66کروڑ77لاکھ19ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 20ارب روپے مالیت کے54کروڑ50لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مجموعی طور پر451کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،146میں کمی اور69 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سیکے الیکٹرک لمیتڈ،بینک آف پنجاب ،فوجی سیمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام اور کوہ نور اسپننگ سر فہرست رہے۔

متعلقہ مضامین

  • مادری زبانوں کا عالمی دن، پاکستان میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟
  • مسجد نبوی:ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد
  • 10 لاکھ خاندانوں کیلیے رمضان و عید پیکیج، قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن
  • ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں، ر پورٹ
  • ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء مہنگی، 16 سستی ہوئیں، ر پورٹ
  • مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • انڈریکس 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبو کر گیا