2025-03-16@23:26:49 GMT
تلاش کی گنتی: 92
«کہا جاتا»:
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار ریا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اضافی ٹیکس لگائے بغیر ریونیو میں اضافہ کیا۔ جبکہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے پاس تنخواہوں کے پیسے موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔ اور جامعات کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ صوبے میں لیگل مائننگ سے 5 ارب روپے آمدن آئی۔ اور ہماری لائن بچھ جائے گی تو انڈسٹری کو سستی بجلی دیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اسکالرشپس اور طلبا...
وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد واقعات کےلیے مسنگ پرسنز کو بہانے کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ سیاسی جماعتیں اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتظامی لوپ ہولز پر کرنے ہوں گے، جو ریاست کو تسلیم نہیں کرتے وہ اسپتال اور ڈیموں پر حملہ کرتے ہیں۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ یہ ان چیزوں پر حملے کرتے ہیں جو عوام کی سہولت کے لیے ہیں، ڈاکٹر مالک نے بڑی مدلل بات کی، جن کی بات کو وزیراعظم نے سراہا۔اُن کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش...
اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اہم ایشوز کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کی اور اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا، دھماکا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اہم ایشوز کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
ویب دیسک : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے، یہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنا...

بشیر زیب، میر حیربیار مری دہشتگردی کررہے ہیں۔ کیا ہم انہیں اجازت دے دیں کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر ماریں
سٹی42: بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے فلور پر جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے سانحہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا، بشیر زیب، میر حیربیار مری دہشتگردی کررہے ہیں۔ کیا ہم انہیں اجازت دے دیں کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر ماریں۔ جو خواتین اور بچوں کو یرغمال بناتے ہیں انہیں کیسے چھوڑ دیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا، جو ریاست پاکستان کو توڑنے کی بات کرے گا ریاست کیخلاف بندوق اٹھائے گی، ریاست ان کا قعل قمع کرے گی۔جوانوں نے 50 کے قریب دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ‘ تمام جہنم واصل ہوگئے ہیں ۔ جو خواتین اور بچوں کو یرغمال بناتے ہیں انہیں کیسے چھوڑ دیں، جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں...
کسی فوجی اہلکار کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم دہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے: آئینی بنچ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کسی فوجی اہلکار کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم انسدادِدہشت گردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، 9 مئی واقعات میں دوسرا جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ سابق آل راؤنڈر نے...
اداکارہ فضا علی نے عورت مارچ کے نام پر اپنی ثقافت اور روایات کی دھجیاں بکھیرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران میزبان فضا علی نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ فیشن ایبل خواتین کی حمایت کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں۔ فضا علی نے کہا کہ دوسری جانب اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کرنے والی مجبور اور پردہ دار خواتین کے حق میں کوئی آواز نہیں اُٹھاتا۔ فضا علی نے عورت مارچ میں لگائے جانے والے نعروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھانا خود گرم کرو اور میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے لگا کرتماشا لگایا جاتا ہے۔ میزبان فضا علی نے کہا کہ عورت مارچ والے...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں،یہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے...
پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔ شریف خاندان عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اخبارات میں...
امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شریف اللّٰہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ داعش کے رکن کی گرفتاری پر امریکا نے پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شریف اللّٰہ کے کیس سے متعلق معلومات محکمۂ انصاف کو فراہم کر دی ہیں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کا باہمی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا پہلے...
شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے: امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا نے کہا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں، امریکا نے دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ انصاف کیلئے شریف اللہ کو امریکا منتقل کیا گیا، شریف اللہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، صدر ٹرمپ پہلے امریکا کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت ایک قبل قائم ہوئی تو لوگوں نے شرطیں لگائی ہوئی تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، معشیت نہیں سنبھلے گی، آج تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلوف اٹھایا تھا اور ایک بھاری ذمہ داری قوم نے ان کو دی تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ بہت ساری قیاس آرائیاں تھیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے، آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت کے کیا حالات ہوں گے...
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ چیلنجز بہت بڑے ہیں، ایک سالہ کارکردگی پر کام کر رہے ہیں جلد ہی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی میڈیا کے سامنے پیش کریگی۔وہ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں فیصلہ کیا ہے کہ سروے کے مطابق تقریباً 50 سے 60 ہزار خاندانوں کو راشن دیں گے۔ میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی مذمت انہوں نے میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آدھے پاکستان میں بیورو آفیسز بند کردیے جائیں اگر بند کرنے ہی ہیں تو...
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔رمضان میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور ماہ مقدس میں گھریلو صارفین کو صرف 12 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ ترجمان کے مطابق یکم رمضان سے صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 3 بجے اور رات 10 سے 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، اوقات کار کا تعین سحری اور افطار میں گیس فراہمی کیلیے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ایک تقریب میں بتایا کہ سندھ میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے تاکہ...
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے،...
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا؟تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں...
کیف(اوصاف ڈیسک)یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ میرے مستعفی ہونے سے یوکرین میں امن آتا ہے تو عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق یوکرینی صدر نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ آج سربراہ اجلاس کا اعلان کر دیا ، یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امن بزورِ طاقت روس سے ہو نہ کہ یوکرین کے ساتھ،انہوں نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو کا رکن بنا دیں تو میں مستعفی ہو جاؤں گا۔ صدر زیلنسکی کا مزید کہنا ہے کہ جنگ پر خرچ 5 سو ارب ڈالرز تو کیا 100 ڈالرز بھی نہیں مانتا، ایسی ڈیل پر دستخط نہیں کروں گا جس کی ادائیگی 10 نسلوں کو بھگتنا پڑے، ان کا یہ بھی...
ماضی میں جو بھی منصوبے دیے، ہم نے کوئی احسان نہیں کیا، عوام کا پیسہ عوام پر لگایا ہے قرضوں کے ساتھ ملک ترقی نہیں کریگا، دعا کریں صنعت و زراعت بڑھے ، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کے ساتھ پاکستان ترقی نہیں کرے گا، دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے ، ہمارے کسان فصلوں کی پیداوار بڑھائیں، تاکہ ملک ترقی کرے ۔وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا، انہوں نے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی، نواز شریف...
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یوتھ کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست میں نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کی اہمیت اور ان کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری تھا اور اس کی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد وطن کے لیے لاکھوں افراد نے بے شمار مصائب برداشت کیے اور دو قومی نظریہ ایک حقیقت ہے، جس کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو...

عمران خان کہتا تھا شہباز باہر پیسے مانگنے جاتا ہے، بتائیں آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے کہ وہ پیسے مانگنے آئے ہیں، جو سیاستدان انہیں پیسے مانگنے کا طعنہ دیتا تھا، کیا وہ خود پیسے بانٹنے جاتا تھا؟ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔ معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست قربان...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے لیے دن...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وژن 2030ء عملی شکل اختیار کر چکا ہے، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں جو سماجی مسائل کا باعث بنتے ہیں، ہمیں اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے تعاون بہت ضروری ہے، ترقی اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے، پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، عالمی میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، غزہ جیسے عالمی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ روہیت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2 سے 2 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گراؤنڈ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں دہشت گردوں کی جانب سے مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ شہباز شریف نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، یہاں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آفاق احمد کو عجلت میں گرفتار کیا گیا، جس کی بھرپور مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، کراچی بیروت بننے اور 85 سے بدتر حالات کی جانب جاتا نظر آ رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر جلانے کے پیچھے نہ آفاق ہیں نہ ایم کیو ایم، ہم عوام کی کیفیت بیان کر رہے ہیں۔ شہر میں ڈمپر جلانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، اب چاہے تو...
پشاور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے اچھا تاثر نہیں جاتا۔ اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن سب کیلئے ہونا چاہیے کسی ایک کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے ہمیں عہدے نہیں صرف عزت چاہیے کچھ لوگوں کی غلطیوں پران کی خوبیاں حاوی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو نکالنے سے کارکنوں کےجذبات کو ٹھیس پہنچی، شیرافضل مروت مشکل وقت میں پارٹی کےلئے میدان میں نکلے تھے انہیں ایک موقع ملنا چاہیئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نےنجی ٹی وی کے پروگرام الیونتھ آور میں شیر افضل مروت کو پارٹی...
پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں صرف 5 فیصد خواتین سول سروس میں ہیں، خواتین کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جنرل ضیا کی آمریت میں خواتین کی جدوجہد اور 12فروری کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے یہ دن منایا جاتا ہے، جدوجہد ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے قانون کو دو بار تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، قانون پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا ہے، مقامی سطح پر قوانین تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن...
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔اس موقو پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کرےہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا...
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نماز، روزہ، حج، تلاوت قرآن، زکوٰة، خمس اگر انسان کی زندگی میں فائدہ نہیں پہنچاتے تو اعمال فقط دکھاوا ہیں، جبری گمشدگیاں تشویشناک، مولانا ناصر عباس جوئیہ کو اٹھا لیا گیا، یہ ظالمانہ روش ختم ہونی چاہیے، جب تمہارے پاس کوئی مانگنے والا آئے تو اس کی جگہ خود کو رکھ کر تصور کریں، موت ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بچ نہیں سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے زوردیا ہے کہ قرآن مجید سے زندگی کیلئے رہنمائی حاصل کریں۔ موت سے وہ شخص گھبراتا ہے جس...
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دعا زہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرکٹ بہت پسند ہے ان کا کہنا ہے کہ دل ایک پر ہی آتا ہے اور بابر اعظم پر کرش ہے۔ ڈرامہ سیریل "دوریاں" اور "بےرنگ" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی دعا زہرہ نے حال ہی میں پروگرام "دی نائٹ شو ود ایاز سموں" میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی، کرکٹ اور اپنے کرش سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اس میں خوش ہیں، کیونکہ وہ "ڈائریکٹ نکاح" پر یقین رکھتی ہیں۔ اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کے ساتھ ایماندار ہو،...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھ خط پر ان کی طرف سے کوئی رد عمل آتا ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن و عامہ پر تھی، اس کے سوا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں ، بانی پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی طرف سے خط پر...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کیلئے وفد اسی ماہ بھیجیں گے، معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے بتایا گیا ہے کہ اگر زرعی ٹیکس نہ لگاتے تو آئی ایم ایف کی ٹیم نہ آتی اور پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جاتا۔سندھ اسمبلی نے زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ان ٹیکسز پر تحفظات ہیں، اراکین اپنی ترامیم پیش کریں، ہم اس پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔ زرعی ٹیکس پر وزیرِ اعلیٰ کو سخت مخالفت کا سامنا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانیسندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران زرعی ٹیکس نفاذ کی منظوری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کر رہا ہے۔دورانِ سماعت جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہو سکتا، فوجی عدالتوں کا طریقہ کار شفاف ٹرائل کے تقاضوں کے برخلاف ہے، سپریم کورٹ کے تمام 5 ججز نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے طریقہ کار کی شفافیت پر اتفاق نہیں کیا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل خواجہ احمد حسین سے کہا کہ دھماکا کرنے والے، ملک دشمن جاسوس سے ساز باز کرنے والے اور عام سویلینز...
بھارتی ٹیم فتح کیلیے منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئی، انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں ’کنکشن‘ قانون کا ناجائز فائدہ اٹھالیا۔ بطور بیٹنگ آل راؤنڈر شیوم دوبے کے متبادل فاسٹ بولر ہریشت رانا کو میدان میں اتارا گیا، انگلش کپتان جوز بٹلر اور سابق کرکٹرز میزبان سائیڈ کی حرکت پر بھڑک اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے جمعے کو چوتھے ٹی 20 میں انگلینڈ کیخلاف 15 رنز سے فتح حاصل کر کے 5 میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لی،اس میچ میں میزبان پر کنکشن قانون کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد ہوگیا۔ بھارتی اننگز کی آخری گیند پر شیوم دوبے رن آؤٹ ہوگئے، اس سے پچھلی گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی تھی،...
ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں، محکمۂ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں وغیرہ میں جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔ اپنے ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں۔ وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمۂ تعلیم سندھ کا...
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا قانون سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے سوشل میڈیا پر فیک نیوز، ڈیپ فیک کے تدارک کیلئے پیکا قانون کے عمل کو قیام میں لایا گیا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ابھی اس قانون کے رولز بننے ہیں، جس کے لیے مشاورت ہوگی، نہ صرف مشاورت کی گنجائش ہے بلکہ اس قانون میں بہتری بھی کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں عطااللہ تارڑ نے متنازع پیکا ایکٹ سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے نقصانات کا تدارک کیا جائے، سوشل میڈیا پر فیک نیوز، ڈیپ فیک کے...
پارلیمنٹ نے ضروری سمجھتے ہوئے پیکا ایکٹ کی منظوری دی، عطاتارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )عطاتارڑنے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے خطرات سے پیدا ہونے والی بدامنی کو روکنے کے لئے یہ قانون کارآمد ثابت ہوگا، پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، صحافتی تنظیموں کو اس قانون کی حمایت کرنی چاہئے، رولزکی تیاری اورمشاورت پر ہمیں آگے بڑھنا چاہئے، اس ایکٹ میں کوئی ایک متنازع شق ہے تو سامنے لائیں، ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑنے پیکا ایکت کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدرمملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پردستخط کئے،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔کراچی میں آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیار کرنی چاہیے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں، انصاف تک رسائی کا مطلب مسئلے کا حل سمجھا جانا چاہیے۔حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل...
شبلی فراز - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کےحوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جا رہی ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، متنازع پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی...
صحافتی آزادیوں کو جکڑنے والے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر پی پی رہنما نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دبنگ موقف دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم پر میڈیا ہاؤسز اور صحافی برادری سے مشاورت نہیں کی گئی۔ پیکا ترامیم کیخلاف صحافی برادری کے تحفظات ہیں، جو ایک حد تک بجا بھی ہیں۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیتی اور مشاورت سے ترمیم لاتی۔ پی پی ایم این اے نے کہا کہ وفاقی حکومت ہم سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کرتی۔ جب کمیٹی میں...
پی ٹی وی میں ڈگریوں کی تصدیق 31 جنوری تک مکمل کر لیں گے‘ عطاتارڑاسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ اسوقت پی ٹی وی میں 12 لاکھ روپے ماہانہ سے اوپر کوئی اینکر نہیں‘میں نے نجی چینلز سے اینکر لا کر مالکان سے تلخیاں مول لیں‘ پی ٹی وی کے ذمہ آئی سی سی کی ادائیگیاں ایک ارب روپے سے تجاوز کر گئی تھیں۔میچ کے دوراناچانک نشریات بند ہو گئیں،پی ٹی وی میں ڈگریوں کی تصدیق 31 جنوری تک مکمل کر لیں گے‘ جعلی ڈگری والے 200 ملازمین بھی نکالنے پڑے تو نکالوں گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان کے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے، یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے ملاقات باعث مسرت ہے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ کراچی سے شائع ہونے والا جسارت ایک مشہور روزنامہ ہے۔ جسارت کو حق و سچائی کا ترجمان سمجھا جاتا ہے۔ جسارت کی اشاعت 1970ء میں شروع ہوئی اس وقت سے اس روزنامے کو دائیں بازو کی قوتوں کا حقیقی ترجمان سمجھا جاتا ہے۔جبکہ جسارت کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں سے ہو کر گزرنے والے صحافیوں نے بڑے اداروں میں بہترین مقام حاصل کیا ہے۔ اے ایچ خانزادہ نےان خیالات کا اظہار ہفتے کےروز روزنامہ جسارت کراچی کے دفتر کے دورے کے موقعے پرکیا۔ جسارت کے دورے کے موقعے پر انہوں نے جسارت کے سابق چیف رپورٹر قاضی جاوید باسط ،رپورٹر...
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو نانی کہہ کر مذاق اڑایا جاتا تھا آج بچے ان کو ماں کہتے ہیں۔ عظمی بخاری کے مطابق صحافتی تنظمیں کہہ رہی ہیں کہ اس بل کو منظور نہ کرے تاکہ مادر پدر آزاد یوٹیوبر ڈالر کمائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اے آئی آگئی ہے خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر میڈیا کے بڑے بڑے رہنما غلط خبریں لگاتے ہیں کسی نے روکا؟ جو صحافی بنتے ہیں لیکن نہیں ہیں ان کا احتساب کیا کسی نے؟ ان کا کہنا تھا...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے بلوچستان کے تمام طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے، ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی تعریف کی اور طلبہ نے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
لافانی نامی یہ عمارت، ایکواڈور کی ایک مشہور عمارت ہے جو ماچالا شہر میں واقع ہے۔ یہ عمارت غیر معمولی طور پر تنگ گراؤنڈ فلور اور اوپری منزلوں کی کمزور ساخت کے لیے مشہور ہے۔ شہر کے وسط میں واقع یہ عمارت 30 سال سے زیادہ عرصے سے ایکواڈور میں آنے والے زلزلوں کو حیران کُن طور پر سہہ چکی ہے۔ اسے دیکھ کر آپ کو لگتا ہوگا کہ ہلکا سا جھٹکا اس چار منزلہ عمارت کو گرانے کے لیے کافی ہوگا لیکن آپ غلط ہیں۔ یہ سنگین زلزلوں سے بچ گئی ہے جس میں 2023 میں آںے والا 6.5 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔ یہ اوپری تین منزلوں کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے جس کی پیمائش...
’’چائے چاہیے........ کون سی جناب؟ ........ہی تو ہے ........عمدہ ہے،........لیجئے ........پیجئے!‘‘ راقم کی طرح، ہمارے معاصرین اور بزرگ معاصرین نے اپنے بچپن، لڑکپن اور نوجوانی میں پاکستان کے اِکلوتے ٹیلیوژن چینل ’پی ٹی وی‘ پر تقریباً روزانہ یہ اشتہار (TVC=TV Commercial) بار بار چلتے ہوئے دیکھا سُنا ہوگا۔ خاکسار شعبہ تشہیر سے دیرینہ تعلق کی بناء پر، یہ سمجھتا اور کہتا ہے کہ چائے نوشی سے متعلق اس سے بہتر، اختراعی نوعیت کا اشتہار [Creative Advertisement] ہمارے یہاں کبھی نہیں بنا، البتہ بہت بعد اس سے بہتر نہ سہی، کچھ اچھے اشتہار ات ضرور بنے۔ یہاں نامور کرکٹر جناب مشتاق محمد کا ایک TVCیاد آتا ہے، جس میں سب سے پہلے یہ اختراعی تشہیرہ فقرہ [Creative slogan] سننے...
پشاور کے نواحی علاقے سفید سنگ میں تیارکیا جانے والا آلہ موسیقی رباب کی تین اقسام ہیں، جن میں بڑے سائز کا رباب 22 چھوٹے اور بڑے تاروں پر مشتمل ہوتا ہے، جب کہ درمیانے اور چھوٹے سائز کے رباب 19 اور 18 تاروں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ موسیقی کا یہ آلہ عام طور پر شہتوت کی لکڑی سے بنتا ہے ، اس کا کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’رباب کو مقامی روایتی آلات موسیقی کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔رباب شہتوت کے درخت سے تیار کیے جاتے تھے جو افغانستان اور پاکستان میں پایا جاتا ہے۔ رباب کے شائقین اس کو اپنی مرضی کے مطابق بنواسکتے ہیں‘۔ رباب کودنیا بھرمیں برآمد کرنے بھی کیا جاتا ہے۔ جبکہ...
لاہور (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا تھا، ن لیگ کی حکومت آنے سے ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے، دنیا بھر میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی تعریف کی جارہی ہے، الیکشن میں جو وعدے کیے وہ آج پورے ہو رہے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ میں کیس پر اپیل میں جائیں گے تو یہ جہاں مرضی جائیں، ان کے پاس 190 ملین پائونڈ کا جواب نہیں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جس طرح میں نے پی...
لاہور(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ آج کل عدالت کے لیے سب سے مشکل کام اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے، عدالت اگر فیصلے پر عمل درآمد نہ کراسکے تو اس کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں پہلی بین الاقوامی جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اہم فیصلوں پر روشنی ڈالی۔انہوںنے کہا کہ عدالت نے جبری گمشدگیوں، قیدیوں کے حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے کئی اہم ججمنٹس دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ججوں پر بات کی جاتی ہے قانون تو ایک ہے لیکن ججمنٹ کیوں مختلف ہوتی ہے ،قانون ایک ہوتا...
اسلام آباد: سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے ہیں، وہ این آر او دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جاتا، پی ٹی آئی نے خود بھی نیب کے کالے قانون کا سہارا لیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے رہنما میرے پاس آئے تھے، ملاقات میں ہوئی گفتگو پر اپنے رہنماؤں سے بات کروں گا، ملکی مسائل کا حل صرف آئین کی پاسداری میں ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے بھی نیب کے کالے قانون پر بات ہوئی تھی، پہلے پی ٹی...
ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب - فوٹو: فائل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کام نہیں ہو رہا ہے وہ تعصب کی عینک اتاریں۔میئر کراچی نے لیاری جی آلانہ روڑ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سڑک لیاری کو پورٹ سے ملاتی ہے۔میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، جناح برج کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، نیٹی جیٹی پل کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں کتنا وقت لگے گا؟ میئر کراچی نے بتا دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کی وجہ سے...
لاہور کے نجی ہوٹل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نےپاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرنمنٹل رائٹس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل انیمل اینڈ انوائرمنٹ کانفرنس پر مبارکباد دیتا ہوں ،کہا جاتا ہے پاکستان میں انسان محفوظ نہیں تو جانوروں کی بات کیوں کی جائے ۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ججوں پر بات کی جاتی ہے قانون تو ایک ہے لیکن ججمنٹ کیوں مختلف ہوتی ہے ،قانون ایک ہوتا ہے لیکن کیس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے ،بچپن میں سنا ہے شیر پرائڈ اور جرات کی نشانی ہوتا ہے جب لندن زوو گیا تو دیکھا یہاں تو شیر قید ہے ،ہر مذہب میں زندگی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج کے...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعطاتارڑ نے کہا کہ وکیل صفائی بے گناہی کے ثبوت نہیں پیش کرسکے اور نہ کرپشن کا خاطر خواہ جواب دیا گیا، چند دنوں سے گِھناؤنے جرم کو مذہب کارڈ کے پیچھے چھپانے کی کوشش کی گئی، کیس کو سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا، پی ٹی آئی ہر جگہ مذہب کارڈ اور ریاست مدینہ کا نام استعمال کرتی ہے، ان سب چیزوں کو ایک...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، سنا ہے عمران خان اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ میگا کرپشن کا اسکینڈل ہے ایسے کرپشن اسکینڈل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا، نیشنل کرائم ایجنسی نے وہ پیسہ حکومت پاکستان کو کیوں دیا؟ 190 ملین پانڈ اس لیے دیئے کیونکہ یہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا، اگر پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو نیشنل کرائم ایجنسی نے یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد مبصرین بھی 190 ملین کے میگا کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے کسی کو بری الذمہ نہیں قرار دے رہے، یہ ملکی تاریخی کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔عطاتارڑ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، مہنگائی میں بھی بڑی حد تک کمی آئی ہے، ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی رپورٹ نے پاکستان کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) بھارتی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ بحر اوقیانوس کی اہمیت اب بحر ہند کے خطے میں منتقل ہو گئی ہے، جو بین الاقوامی طاقت کے لیے رقابت کا مرکزبنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ''بھارت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی بحریہ کو طاقت ور بنانے کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔'' بھارت کا غیر معمولی اقدام: بیک وقت گیارہ آبدوزیں تعینات آبدوز، ڈسٹرائر اور فریگیٹ کو ممبئی کے مزگاؤں ڈاک یارڈ میں تیار کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تینوں کو کمیشن کیا۔ انہوں نے کہا، ''تینوں بڑے بحری جہازوں کی کمیشننگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیفنس مینوفیکچرنگ...
وہاڑی( خبر ایجنسیاں)سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں ،اونچا کرنے کے لیے پہنی ہیں، علما کرام کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم...
اسلام آباد : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی...
سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں اونچا کرنے کے لئے پہنی ہیں، علما ئے کرام کےخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔ سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا،...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جذباتی ماحول پیدا کیا جاتا ہے، جس میں ہماری آواز جرم بن جاتی ہے۔وہاڑی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کے خلاف ہے، اسے کیسے قبول کرلوں؟انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں نشانہ بنایا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جو تعصبات پھیلاتے ہیں، سروں پر جو پگڑیاں سجائی ہیں، وہ سر جُھکانے کےلئے نہیں اُٹھانے کےلئے ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، 26ویں ترمیم میں سود کے خاتمے نے شرعی عدالت کو طاقت دی۔ جے یو آئی کی مرکزی...
سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج تو چیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم لانے میں کامیاب ہوئے، 26ویں ترمیم میں سود کے خاتمے نے شرعی عدالت کو طاقت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر مدارس نہ ہوتے تو نظریہ پاکستان دفن کر دیا جاتا۔ وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پر پگڑیاں سر جھکانے نہیں اونچا کرنے کیلئے پہنی ہیں، علما ئے کرام کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
وہاڑی : جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتےتونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نےسروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں اونچا کرنےکے لیے پہنی ہیں، علما کرام کےخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔یہ بات انہوں نے وہاڑی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگےبڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتےتونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتےہیں۔ جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کےفیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی...

عوام اور فوج کا رشتہ خاص ہے، خلیج کا جھوٹا بیانیہ بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے
سٹی42: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں...
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے...
وہاڑی( ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں اونچا کرنے کے لئے پہنی ہیں، علما ئے کرام کےخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں واضح کمی آئی ہے جو دوسرے صوبوں کے لئے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے اپنی رپورٹ میں شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات 1.2 فیصد ہے جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کردی گئی...
ملتان: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علما کے بعد سیاست جن کے ہاتھ میں آئی ان کے سبب آج تک خونریزی سے ہماری جان نہیں چھوٹی، جے یو آئی کو اس لیے زیر عتاب لایا جاتا ہے کہ لوگوں کو لڑاتے کیوں نہیں ہو۔ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم 21ویں صدی میں جارہے ہیں، 19ویں سے لے کر 20ویں صدی کے وسط تک جب تک برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی تو کوئی ایک مثال پیش کردیں جس میں دیوبندی بریلوی مسئلہ پیدا ہوا ہو، کوئی فساد ہو یا قوم آپس میں لڑی ہو، ان کی قیادت میں مکمل...
ملتان(خبرایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو اس لیے زیر عتاب لایا جاتا ہے کہ لوگوں کو لڑاتے کیوں نہیں ہو،علما کے بعد سیاست جن کے ہاتھ میں آئی ان کے سبب آج تک خونریزی سے ہماری جان نہیںچھوٹی،اس سیاست نے نفرت، فتنہ و فساد، لڑائی کو جنم دیا۔ ملتان میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم 21ویں صدی میں جارہے ہیں، 19ویں سے لے کر 20ویں صدی کے وسط تک جب تک برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی تو کوئی ایک مثال پیش کردیں جس میں دیوبندی بریلوی مسئلہ پیدا ہوا ہو، کوئی فساد ہو یا قوم...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ایک تو یہ چیک کروا لیں کہ فیصلہ کس برانچ میں پھنسا ہوا ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ یہ فیصلہ کہیں پھنسا ہوا ہے جب آپ نے کہا کہ دستخط شدہ فیصلہ موجود ہے تو بہتر تھا ان سے پوچھ لیتے کہ دستخط کس کے ہوئے ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے جج تو آپ کو پتہ ہے نہ کہ ماشا اللہ، دوسرا یہ کہ ہمارے ججوں کو آج کل یہ بہت جلدی ہے کہ ہم نے بہت سارے فیصلے کرنے ہیں تو اس لیے ان کے پاس ٹائم نہیں تھا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا...
کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، لیکن تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بتایا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے اہم اور انقلابی اقدامات کر رہی ہے، جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں یہ 1.4 فیصد ہے۔ انہوں نے تھر میں بچوں کی...
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد جب کہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، سندھ میں ضلعی سطح پر...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر منہ پر ہاتھ پھیر کر کہوں کہ تمہارا ہیٹر اتاروں گی تو عوام کی خدمت کیسے ہوگی؟ بہاولپور میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی پاسبان کسی کے بہکاوے میں آکر ملک پر حملہ نہیں کر سکتا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تضحیک نہیں کر سکتا، آپ کی ریڈ لائن پاکستان ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیانیے وہ بناتے ہیں جنہوں نے کوئی کام نہ کیا ہو، کوئی ماں آپ کو یہ نہیں کہے گی کہ دلوں میں نفرت پالو۔مریم نواز نے کہا کہ رانا سکندر کو شاباش...
بلاول بھٹو زرداری : فوٹو اسکرین گریپ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں بہت واضح کمی آئی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے اپنی رپورٹ میں شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات 1.2 فیصد ہے جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے۔ بلاول نے ملیر ایکسپریس وے پر 100روپے ٹول ٹیکس دیاچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پہلے فیز کا دورہ کیا اور پہلا ٹول...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا اصول مجبوری میں اختیار کر رہے ہیں، وسائل دینے میں سندھ سے سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جاتا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کر دیا گیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے سیوریج اور صفائی کے...
کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جاتا ہے، جب حق نہیں ملتا تو بہت مشکل ہو جاتی ہے۔ ہفتہ کے روز کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں کراچی پر سب سے زیادہ توجہ دی۔ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے، آج فخر سے کہتا ہوں کہ میرا خاندان 3 نسلوں سے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز...