بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

روہیت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2 سے 2 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گراؤنڈ کی اپنی کنڈیشن اور چیلنجز ہوتے ہیں، پہلے 4 کھلاڑیوں کا اسکور کرنا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم: خود ساختہ سپر اسٹارز کی عبرت ناک ہار

انہوں نے کہا کہ دبئی کے ماحول میں خود کو ڈھالنے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے لیے ہر میچ بہت اہم ہے، ایک میچ ہارنے سے ٹیم پر پریشر بڑھ جاتا ہے۔

یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت 23 فروری کو مدمقابل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت پاکستان چیمپیئنز ٹرافی دبئی روہیت شرما کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ کرکٹ ٹیم ہارنے سے نے کہا

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بڑی شکست

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دے دی۔

سری لنکا میں جاری ویٹرنز ورلڈکپ میں پاکستان نے  بھارت کو ایک رن سے شکست دے کر کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 226 رنز بنائے۔شیخ اقبال 44، اظہر خان 40، محمد جعفر 30 اور محمد حفیظ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے محمد جعفر اور محمد جاوید نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ریحان رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔

متعلقہ مضامین

  • روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر و گنگولی پیچھے رہ گئے
  • چیمپئنز ٹرافی: روہت شرما نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا
  • پاکستان چیمپیئن ٹرافی سے باہر؟۔ کے پی سنگاپور سے آگے۔ وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات
  • ٹرمپ مودی پر دباؤ ڈال کر مہنگے ایف-35 لڑاکا طیارے بیچنا چاہتا ہے، بھارتی دفاعی ماہرین
  • چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بڑی شکست
  • روہت شرما کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، نیا کپتان کون ہوگا؟
  • پی سی بی بازی لے گیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام موجود
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
  • بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا کی ایک اور ہار