کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جاتا ہے، جب حق نہیں ملتا تو بہت مشکل ہو جاتی ہے۔
ہفتہ کے روز کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں کراچی پر سب سے زیادہ توجہ دی۔ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے، آج فخر سے کہتا ہوں کہ میرا خاندان 3 نسلوں سے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بے نظیر بھٹو کے ترقی کے ویژن کو حقیقت میں بدل دیا ہے، بے نظیر بھٹو نے کراچی کے انفراسٹرکچر پر کام کیا۔ مصطفیٰ کمال سے پوچھ لیں کہ سندھ کے لیے سب سے زیادہ فنڈز آصف علی زرداری نے دیے،
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے، میرا خاندان 3 نسلوں سے سندھ اور کراچی کے عوام کی خدمت کر رہا ہے، جس پر مجھے فخر ہے، میرا مشن بھی سندھ کے عوام کی ترقی اور شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کو آگے بڑھانا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پروگرام کا آغاز کیے تو اس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے، آج تعلیم، صحت، بجلی سمیت دیگر انفراسٹرکچر کے پروگرام اسی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چل رہے ہیں، وہ نہ صرف کامیاب ہیں بلکہ پاکستان کے اندر گڈ گورننس کی بہترین مثال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے، سندھ میں پانی کے مسائل بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے حل کریں گے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ہی انرجی پارک بنانے چاہییں۔

سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو فیز ون کے افتتاح آج رکھا ہے، سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے۔ کراچی میں اپنی حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ عوام کے پانی کے مسائل کو حل کرے۔
انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کراچی میں جتنے منصوبے دیے گئے وہ یہاں پیپلز پارٹی کے قائدین گنوا سکتے ہیں، قائد عوام نے اس شہر کے انفراسٹرکچر کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے، شہید بے نظیر بھٹو بھی ان کے نقش قدم پر چلیں اور 2 آمرانہ دور آنے کے باوجود انفراسٹرکچر پر توجہ دی، عوام کو روز گار دیا اور بنیادی سہولتیں فراہم کیں، اب ہم بھی اس ذمہ داری کو نبھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ انفراسٹرکچر ہے، شہید بھٹو روڈ کی تعمیر کے منصوبہ میرے لیےاس لیے خوش آئند ہے کہ اسے ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بنا رہے ہیں، اس منصوبے سے عوام کو روزگار فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

سندھ حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ باقی صوبے اور وفاق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں ناکام ہوا تو سندھ میں یہ پروگرام پورے ملک میں سب سے بہترین چل رہا ہے جس کی عالمی سطح پر بھی تعریف ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بے نظیر بھٹو پیپلز پارٹی کے لیے سب سے بلاول بھٹو کہ پاکستان نے کہا کہ سندھ کے کے عوام ترقی کے کی ترقی بھٹو نے رہا ہے

پڑھیں:

انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔

اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
  • دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے: وزیراعظم
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب