جذباتی ماحول پیدا کیا جاتا ہے، ہماری آواز جرم بن جاتی ہے، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جذباتی ماحول پیدا کیا جاتا ہے، جس میں ہماری آواز جرم بن جاتی ہے۔
وہاڑی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کے خلاف ہے، اسے کیسے قبول کرلوں؟
انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں نشانہ بنایا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جو تعصبات پھیلاتے ہیں، سروں پر جو پگڑیاں سجائی ہیں، وہ سر جُھکانے کےلئے نہیں اُٹھانے کےلئے ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، 26ویں ترمیم میں سود کے خاتمے نے شرعی عدالت کو طاقت دی۔
جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کا 26ویں آئینی ترمیم پر اظہار اطمیناناپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کی مرکزی شوری نے 26ویں آئینی ترمیم پر اطمینان کااظہار کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج تو چیف جسٹس تک نہیں بن سکتا۔
سربراہ جے یو آئی ف نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے فرقہ واریت کرتے ہیں، ہم تو ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں، مدارس اور علماء پاکستان کی وحدانیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین بنا اس میں اسلامی دفعات علماء کی وجہ سے رکھی گئیں، اگر پاکستان سے پیار ہے تو ایک نظریہ پر جمع ہونا چاہیے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ جذباتی ماحول پیدا کیاجاتا جس میں ہماری آواز جرم بن جاتی، اسلامی نظریاتی کونسل کا قیام آئین میں نہ ہوتا اگر علماء نہ ہوتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی عوام کو متحد کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک میں تعصبات پیدا کرنے والے علماء نہیں سیاست دان ہیں، جذباتی ماحول میں ہماری معقول آواز بھی پسند نہیں آتی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فضل الرحمان نے جے یو ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیرسماعت ہے،عدالت نے کہاکہ کیوں نہ آپ کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کیا جائے،وکیل معیزجعفری ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم حکم امتناع چاہتے ہیں،چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ ہم قانون معطل نہیں کرسکتے،عدالت نے کہاکہ قانون کو معطل کرکے کیسے حکم امتناع جاری کیا جا سکتا ہے؟عدالت نے درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی اور سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے نہایت مہنگی گاڑی خرید لی ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
مزید :