شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے: امریکا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے: امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا نے کہا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں، امریکا نے دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ انصاف کیلئے شریف اللہ کو امریکا منتقل کیا گیا، شریف اللہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، صدر ٹرمپ پہلے امریکا کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے ناقص انتظامات کئے، روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹر نے بھی داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون کرنے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شریف اللہ کی گرفتاری
پڑھیں:
پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا. دفترخارجہ
اسلام آباد/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا.(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا کہ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا ہے. ترجمان نے کہا کہ شریف اللہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے حوالے کیا گیا اس پر وزارت قانون بہتر بتا سکتی ہے وزیر اعظم کا شریف اللہ کی گرفتاری پر ردعمل ایک ریاستی ردعمل تھا شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر مملکت کے مودی کے آزاد کشمیر واپس لینے کی ہرزہ سرائی افسوس ناک اور باعث مذمت ہے انہوں نے کہا کہ بگرام ایئربیس واپس لینے یا نہ لینے کا معاملہ افغان اور امریکی حکومت کے درمیان ہے افغانستان سے بہتر ہمسائیگی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں. ترجمان نے کہا کہ افغان حکام طورخم بارڈر پر غیر قانونی چیک پوسٹ بنا رہے تھے غیر قانونی چیک پوسٹ بنانے پر طورخم بارڈر کی بندش کا مسئلہ شروع ہوا تھا ادھر امریکی نشریاتی ادارے”فاکس نیوز“سے انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ حملے کے ”ماسٹرمائنڈ“ کی گرفتاری کے لیے امریکہ نے انٹیلی جنس معلومات پاکستان کو فراہم کی جس کی بنیاد پر پاکستان نے کارروائی کی امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کی جانب سے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کارروائی ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں ہوئی اور میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری قیادت بشمول ڈائریکٹر ریٹکلف اور سینٹ کام اور فوج کے دیگر افسران پاکستانی حکام کو معلومات فراہم کر رہے تھے جنہوں نے اس پر کارروائی میں ہماری مدد کی. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی حکام کو معلومات دیں جو ہماری فراہم کردہ انٹیلی جنس پر مبنی تھی انہوں نے اسے گرفتار کیا اور درست شناخت کی تصدیق کی اور ہمیں کچھ دنوں سے اس بارے میں علم تھا پیٹ ہیگسیتھ نے انٹرویو کے دوران سابق صدر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ’ ’امریکیوں کے قاتل“ کو پکڑنے کا کام صدر ٹرمپ کے دور صدارت میں شروع ہوا امریکہ کے فیڈرل بورڈ آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کی حوالگی کی تصدیق کی اور ایف بی آئی نے دو مارچ کو ان کا انٹرویو بھی لیا ہے ایف بی آئی کے ایجنٹ سیتھ پارکر جنہوں نے شریف اللہ کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا کی طرف سے امریکہ کی ریاست ورجینیا کی عدالت کو بتایا کہ شریف اللہ شدت پسند تنظیم داعش سے 2016 سے منسلک ہیں اور داعش کی خراسان شاخ کے لیے مختلف کارروائیاں کرتے رہے ہیں.