عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، عطاتارڑ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد مبصرین بھی 190 ملین کے میگا کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے کسی کو بری الذمہ نہیں قرار دے رہے، یہ ملکی تاریخی کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، مہنگائی میں بھی بڑی حد تک کمی آئی ہے، ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی رپورٹ نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ڈیفالٹ کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہوگیا۔(جاری ہے)
وزیراطلاعات نے کہا کہ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا تھا، اسی این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ ضبط کر کے پاکستان بھیجے، اگر یہ پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو ایجنسی نے اسے پاکستان کیوں بھیجا۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سے سوال ہے یہ اگر عوام کا اور سرکاری خزانے کا پیسہ نہیں تھا تو برطانیہ نے اسے حکومت پاکستان کے حوالے کیوں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تو زمان پارک میں 25 کروڑ کا نیا گھر کیسے بنایا گیا عطاتارڑ نے کہا کہ اپنے سیاسی کریئر میں کابینہ میں آج تک بند لفافہ نہیں دیکھا، کابینہ میں جو ایجنڈا آتا ہے اس پر بحث ہوتی ہے، رشوت کے ذریعے ہیرے، جواہرات خریدے گئے، قوم کے اربوں روپے کھانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن کرپشن پر کوئی چھوٹ نہیں ہے، عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنے لوگوں کو کہتے ہیں کہ انہیں جیل سے باہر نکالا جائے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور احتساب مرزا شہزاد اکبر کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان آجائیں لیکن ان میں کیسز کا سامنے کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ
پڑھیں:
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی آخری سیریز جیت پر ختم کرنا چاہتے ہیں، شان مسعود
کراچی:قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں یہ ہماری آخری ٹیسٹ سیریز ہے اور ہم اسے جیت پر ختم کرنا چاہیں گے۔
کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس فارمیٹ میں ہر میچ بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہم سیریز جیت کر مہم کا اختتام کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک اچھی ٹیم ہے جس میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ وہ کھیل میں ایک منفرد انداز لاتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ہمارا سخت مقابلہ کریں گے۔
شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ دراصل چیلنجز میں خود کو ڈھالنے اور ان کا مقابلہ کرنے کا نام ہے اور بطور ٹیم ہمارے راستے میں جو بھی آئے گا اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز جیتنے سے ہمیں بہت زیادہ اعتماد اور مومینٹم ملا ہے، ہماری پوری توجہ مضبوط پرفارمنس دینے اور جیتنے والے رویے کو آگے بڑھانے پر ہے۔
مزید پڑھیں؛ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے لیے اسپن ٹریک تیار
ویسٹ انڈیز کپتان
ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان آکر بہت پرجوش ہیں، میں اس سے پہلے کبھی پاکستان نہیں آیا تھا اور شاید زیادہ تر کھلاڑی بھی پہلی بار دورہ کر رہے ہیں اور ہم واقعی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اپنے میدان میں ایک مضبوط ٹیم ہے اس لیے ہم ان حالات میں اچھی کارکردگی کے منتظر ہیں۔ ہماری ٹیم کی کارکردگی یہاں کافی اہم ہوگی اور ظاہر ہے کہ بورڈ پر رنز بنانا ضروری ہے لیکن 20 وکٹیں لینا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔
ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ ہماری تیاریاں ٹھیک چل رہی ہیں، اسلام آباد میں ہم نے کچھ دن گزارے جہاں ہم نے ایک پریکٹس میچ کھیلا جو ایک گروپ کے طور پر ہمارے لیے کافی اچھا رہا اور ہمارے یہاں ملتان میں سیشن ہوئے جو مددگار بھی تھے۔
مزید پڑھیں؛ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 25 جنوری سے کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ وہ اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان پاکستان میں آخری دفعہ کھیلی جانے والی سیریز میں پی سی بی ہال آف فیمر انضمام الحق کپتان تھے اور یہ سیریز پاکستان نے 0-2 سے جیتی تھی۔
سال 2021 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز آخری دفعہ ریڈ بال فارمیٹ میں آمنے سامنے آئے اور سیریز 1-1 سے برابر رہی۔