وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کیلئے وفد اسی ماہ بھیجیں گے، معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آرمی چیف نے ملاقات : علی امین گنڈاپور نے اندرونی کہانی بتادی

وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سنادی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ علی امین گنڈا پور نے  انٹرویو میں کہا افغانستان سے بات چیت کیلئے اسی مہینے وفد بھیجیں گے، تمام معاملات وفاقی حکومت سے ملکر طے ہوں گے اور وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف سے ملاقات کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کہا سب کو آن بورڈ ہونا ہوگا، ملاقات میں گاڈفادرکاجملہ استعمال کیا۔انھوں نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں،آرمی چیف نے کہا وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھیں۔علی امین کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کیلئےکام کررہاہوں، سیاسی استحکام نہ ہو تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، 26 نومبر کو ہمارے لوگوں کو گولیاں مار کر روکا گیا، 26 نومبر کوحکومت نے گولیاں چلوائیں، جس نے گولیاں چلوائیں وہ ہمارے مجرم ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے کہا 26 نومبر پر کمیشن کیلئےمذاکرات میں بات کرلیں گے، شہباز شریف فارم 47 کے وزیراعظم ہیں، میں فارم 45 والا وزیراعلیٰ ہوں۔26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے سوال پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ سنگجانی جانے کیلئے بیرسٹرگوہر اور بیرسٹرسیف کی اسٹیبلشمنٹ سےبات ہوئی، میں نے اس وقت کہا تھا سنگجانی جانے کیلئے بانی سے پوچھ لیں، 26 نومبر کو میرا کسی سے رابطہ نہیں تھا، 26 نومبر کوایک لاکھ لوگ ساتھ تھے، تسلیم کرتا ہوں وہاں رکا تھا، بعدمیں ہم نےدوبارہ مارچ کیا،ڈی چوک چلے گئے۔لانھوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں وقت سے ایک گھنٹہ پہلے پہنچ گیا تھا، لاہور میں جس نے بھی فیصلہ کیا ذمہ داری اس کی بنتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو مجھے دھرنا دینے کا نہیں کہا تھا۔بشریٰ بی بی کو اکیلا چھوڑنے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ کا کہنا تھا کہ میں نے بشریٰ بی بی کو اکیلا کہیں نہیں چھوڑا، راستے کھلوانے کیلئے تھوڑی دیر کیلئے بشریٰ بی بی کو چھوڑا تھا، ڈی چوک سے جانے والوں میں بشریٰ بی بی اور میں آخری لوگ تھے، بشریٰ بی بی اگر کہہ دیں کہ میں نے اکیلا چھوڑا تھا تو اپنا اگلا مؤقف دونگا، بشریٰ بی بی کو کچھ ہو جاتا تو صوبے کو کیا منہ دکھاتا۔پارٹی میں گروپ بندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نےآج تک پارٹی میں گروپ بندی نہیں کی، مجھ پرکوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کوئی گروپ بندی کی ہو، شکیل خان کومیں نےنہیں بانی پی ٹی آئی کی کمیٹی نےہٹایا، کمیٹی نےرپورٹ دی شکیل خان اورسیکرٹری کو ہٹایاجائے ۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • علی امین گنڈاپور فارم 47 سے بھی آگے کی چیز ہیں، ترجمان جے یو آئی
  • آرمی چیف نے ملاقات : علی امین گنڈاپور نے اندرونی کہانی بتادی
  • علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف
  • علی امین گنڈا پور کا ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور ویلنٹائن ڈے کیسے منائیں گے؟
  • عمران خان کو کن مقامات پر منتقل کرنے کی آفر ہوئی؟ علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف
  • آرمی چیف کو بانی کے خط کا جواب دیکھیں گے، علی امین
  • 8 فروری :تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ