ہمیں نشانہ بنایا گیا، تعصب پھیلانے والوں کو کچھ نہیں کہا گیا، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج تو چیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم لانے میں کامیاب ہوئے، 26ویں ترمیم میں سود کے خاتمے نے شرعی عدالت کو طاقت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر مدارس نہ ہوتے تو نظریہ پاکستان دفن کر دیا جاتا۔ وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پر پگڑیاں سر جھکانے نہیں اونچا کرنے کیلئے پہنی ہیں، علما ئے کرام کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کو آگے بڑھایا، اگر مدارس نہ ہوتے تو نظریہ پاکستان دفن کر دیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جو تعصبات پھیلاتے ہیں۔
سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج تو چیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم لانے میں کامیاب ہوئے، 26ویں ترمیم میں سود کے خاتمے نے شرعی عدالت کو طاقت دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کیخلاف ہے، کیسے قبول کر لوں؟ جبکہ بلوچستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مریض آج بھی علاج کیلئے کراچی جاتا ہے، اس طرح ملک نہیں چلے گا، یہ ملک ہمارا ہے، تمہارے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان سود کے خاتمے کہنا تھا کہ شرعی عدالت
پڑھیں:
بھارت ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات کے دوران بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔
جے یو آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار اور طارق موجود تھے، اس دوران حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بات چیت ہوئی۔
اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، نئی دہلی اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ اسلام آباد پر ڈال رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس متعلق اپنا کردار ادا کریں، وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی۔