2025-04-12@22:41:34 GMT
تلاش کی گنتی: 142
«قتل کر دیا گیا»:
کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025) ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا، ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیے جانے کی لرزہ خیز واردات پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔(جاری ہے) اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔ پاکستانی مزدور ہفتہ کی صبح کو ورکشاپ میں کام میں مصروف تھے جب انہیں وہاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں میں سے 5 کی شناخت کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا...
تہران:ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاک، ایران سرحد کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ مقتولین موٹر میکینکس تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تھا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور سفارت خانے کے افسران کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ واقعہ ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ لاشوں کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر...
کراچی: شہر قائد میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردی اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس شہبازگوٹھ کے قریب گھرسےخاتون کی تشددہ زدہ لاش ملی، جسے پہلے قریبی تھانے اوربعدازاں قانونی کارروائی کے بعدعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ پری زوجہ غلام علی کے نام سے کی گئی، جس کے بھائی نے الزام عائد کیا ہےکہ 40سالہ پری بی بی کواس کے شوہرغلام علی نے قتل کیا ہے۔مقتولہ کے بھائی نے پولیس کوبتایا کہ ہمیں غلام علی کے بھائی نےاطلاع دی کہ بہن کوتشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سائٹ...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کا بھائی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول لڑکے حیدر کا تعلق کلر سیداں سے تھا جبکہ لڑکی لائبہ اپنے بھائی کے ہمراہ دھمیال میں مقیم تھی۔ حیدر نے لائبہ کا رشتہ مانگا تھا تاہم اہل خانہ اس پر راضی نہیں تھے۔ واقعے کے بعد دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات...
مانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہر سعودی عرب میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے ورثاء نے قتل کیا، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کا الزام ہے کہ ملزمان بھائیوں نے ایک سال قبل اپنی بہن کو جلا کر مارنے کا بدلہ لینے کے لیے اپنے بہنوئی کی تین بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول لڑکیوں کی والدہ نے بتایا کہ گزشتہ رات اس کی 24، 28 اور 32 سال کی تین بیٹیاں گھر کے برآمدے میں چارپائی پر سو رہی تھیں کہ رات نو بجے مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔ جس سے تینوں لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ لاہور: بارات آنے...
ڈی آئی خان: ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ سامنے آ گیا، جس میں گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں 3 خواتین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لواحقین کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں تین ملزمان ہارون، یونس اور صدیق کو نامزد کیا گیا ہے، جو فائرنگ سے خواتین کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ قتل کی سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا جب ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنےو الی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی، پولیس اور تحقیقاتی...
ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔(جاری ہے) لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی نعش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارات والے دن 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندر موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ مقتولہ کی شناخت 23 سالہ عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، عائشہ کی آج شادی طے تھی اور بارات کا دن تھا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا اغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔
لاہور: بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت...
لاہور میں افسوس ناک واردات کے نتیجے میں لڑکی جان سے چلی گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں لڑکی کو شادی سے چند گھنٹے پہلے قتل کر دیا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق نامعلوم افراد نے لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب لوہاری گیٹ کے علاقے میں بیٹے نے تلخ کلامی پر باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Post Views: 1
پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے علاقے اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان تین افراد کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
ہاولپور: تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں 11 سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولپور کے احکامات پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بہاولپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں زیادتی و قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختصر مدت میں اصل ملزمان کو ٹریس کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں شامل 2 افراد معصوم بچی کے سگے ماموں ہیں، اس کے علاوہ 2...
اسلام آباد: راولپنڈی میں ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے محلہ بابو گلاب میں فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عادل محمود نے بتایا کہ وہ رائل گڈز اڈے پر 26 سال سے کام کر رہا ہے، جہاں تین ماہ سے مامون بھی ملازمت کر رہا تھا۔ مامون کو اڈہ مالکان نے لوگوں سے آئے دن جھگڑوں اور نامناسب رویے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ملازمت سے نکال دیا۔ 28 مارچ کو ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ مامون نے آ کر دھمکیاں دیں کہ "تم نے مجھے ملازمت سے...
انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں ہوا پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی، گفتگو مصطفی عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل...

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے اعترافی بیان پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اسپیشل پراسیکیوٹر
مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹیگیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں کیا گیا۔اسپیشل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہماری گائیڈلائنز کے مطابق دیگر اداروں، خاص کر ایف آئی اے نے کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ارمغان کا اعترافی بیان قانون...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)نوجوان اور اس کے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے ایک ساتھ قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں دادخیل کے علاقہ کچہ ڈیرہ لالے خیلانوالہ میں نوجوان شکیل اور اسکے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش،ڈی پی او اختر فاروق نے دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد اسے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باڑے کے مالک نے چند روز قبل مویشی فروخت کیے تھے، اس کے پاس پیسے موجود تھے، جس کے بعد سے باڑے کا مالک لاپتا تھا 3 روز بعد بتایا گیا تھا، ملازم بھی غائب ہیں۔سکھن پولیس نے اطلاع ملنے پر باڑے میں کھدائی کرکے مقتول کی لاش نکال لی، لاش کا پوسٹ مارٹم اور ملازم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا جبکہ مقتول نے چند روزقبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے اور اس کے پاس بڑی رقم موجود تھی رقم اور باڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے 70 سالہ مالک حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا، سکھن پولیس نے تین روز کے بعد 15 پولیس کو اطلاع ملنے پرباڑے میں کھدائی کرکے مقتول باڑے کی لاش نکال لی۔ ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی تین روز سے لا...
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کو اتار کر گولیوں سے بھون ڈالا اس خوفناک حملے میں چھ بے گناہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے یہ واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو زبردستی روکا حملہ آوروں نے بس میں موجود تمام مسافروں کو نیچے اتار کر شناخت کی اور پھر بے رحمی سے فائرنگ کر دی اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں...
کرایہ اور بل ادا نہ کرنے پر گھر خالی کروانے کے تنازع میں ملزمان نے نوجوان کو چوک میں لاکر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 93 سکس آر میں کرایہ اور بل ادائیگی نہ کرنے کے تنازع کے دوران تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو سرعام خنجروں کے وار سے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد درج کیے گئے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نوید اپنی حمام کی دکان پر بیٹھا تھا کہ سانول اور سجاول 5 ساتھیوں سمیت حملہ آور ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نوید کو دکان سے باہر چوک میں لاکر خنجروں کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔ نوید نے ملزمان سے کرایہ...
— فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ملزم ارمغان کو اے وی سی سی کے 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کردیا۔عدالت نے تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ملزم کے خلاف پولیس مقابلے، اقدامِ قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 3مقدمات درج ہیں۔علاوہ ازیں اس سے قبل گزشتہ روز مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ ارمغان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں مقدمہ درج مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور کی نواحی بستی میں 10 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر سے نکلی تھی اور کچھ دیر بعد زخمی حالت میں ملی۔مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچانے پر بچی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسپتال میں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

کراچی: پانی فراہم نہ کرنے پر جھگڑا، مکان مالک نے کرائے دار کو قتل کردیا، کیس کا فیصلہ 12 سال بعد سنادیا گیا
کراچی میں پانی فراہم نہ کرنے پر کرائے دار اور مالک مکان کے جھگڑے میں قتل کا فیصلہ عدالت نے 12 سال بعد سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 12 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، کیس میں قتل کا جرم ثابت ہوگیا، ملزم کو 10 سال قید کی سزا اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔شریک ملزم ہارون کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا گیا، اس سے قبل مجرم سہیل کو دو بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ہائیکورٹ کے حکم پر کیس کا دوبارہ ٹرائل کیا گیا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق وہ دو سال سے کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھا، مالک مکان پیسے دینے...
— فائل فوٹو لاہور کے علا قے شاہدرہ میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ ساہیوال: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔ قتل کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان اعتراف جرم سے مکر گیا اور کہا کہ مصطفی کو قتل نہیں کیا، پولیس نے مجھ پر کالا جادو کرایا ہے بیان دینے کے قابل نہیں، پولیس نے ملزم کی درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کردی اور کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جاسکے، ملزم نے پہلے اعتراف جرم کی ہامی بھری اور پھر انکار کردیا۔ جج نے ارمغان سے کہا کہ اعتراف جرم کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں بھی آپ جیل بھیج دیا جائے گا۔ ارمغان نے کہا کہ میں کوئی اعتراف...
پنجاب / پختونخوا: ملک کے مختلف علاقوں میں خونی رشتوں کے درمیان جھگڑے، حملے اور قتل کے ہولناک واقعات پیش آئے، جس میں بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ دیا، باپ پر بیٹے نے گولی چلادی، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل اور داماد نے جھگڑے کے بعد اپنے گلے پر چھری پھیرلی۔ ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے علاقے پاک ایونیو کالونی میں 17سالہ نوجوان نے اپنی والدہ کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کی والدہ نے آشنا کو ملنے کے لیے گھر بلایا، تو ملزم دیکھ کر طیش میں آگیا اور غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے والدہ کا گلا کاٹ دیا۔ دریں اثنا...
علامتی فوٹو گجرات کے گاؤں مراڑیاں میں وقت پر کھانا نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ماں سے کھانا مانگا، ماں نے کہا کہ کچھ دیر آرام کرلوں، جس پر ملزم نے غصے میں لوہے کی راڈ ماں کو مار دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سر میں چوٹ لگنے اور خون بہنے سے ملزم کی ماں دم توڑ گئی۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈالمیا میں ایک مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔عزیز بھٹی تھانے کے ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سعید احمد دھاریجو نے ڈان کو بتایا کہ پیپلزپارٹی رہنما 40 سالہ فائق خان شانتی نگر میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ قتل کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی ہے، تاہم پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ڈان کو بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا کیونکہ ملزمان نے مقتول کے سر میں...
پنجاب کے شہر ساہیوال میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے محلہ نور پارک میں شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
بھارت میں ہندوؤں کے تہوار ہولی پر ہونے والی ہلڑ بازی اور زور زبردستی نے 25 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان ہنس راج کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے جس کے الزام میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ اشوک، ببلو اور کالو رام نامی لڑکے مقامی لائبریری پہنچے جہاں ہنس راج مقابلے کے امتحان کے لیے تیاری کر رہا تھا۔ تینوں لڑکوں نے ہنس راج پر ہولی کے رنگ پھینکنے کی کوشش کی جس پر ہنس راج...
—فائل فوٹو حافظ آباد کے علاقے جوریاں میں قتل کی جانے والی نئی نویلی دلہن کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ روبی کا شوہر ہی اس کا قاتل نکلا جس کے بعد شوہر انصر کو گرفتار کر لیا اور سسرالیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی روبی کی شادی چند ہفتے قبل جوریاں کے انصر سے ہوئی اور شادی کے کچھ عرصے بعد سے دونوں میں ناچاقی چلی آ رہی تھی۔ سوات: بارات کی گاڑیوں پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، دلہن زخمیسوات میں ایک بارات پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ دلہن زخمی ہو گئی۔ شوہر...
ممبئی(شوبز ڈیسک)سندریا شرما، جو 90 اور 2000 کی دہائی میں ایک معروف اداکارہ تھیں، نے کئی ہندی اور جنوبی ہندوستانی فلموں میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی، جیسے سوریاونشم، پدایپا، راجہ، انتھا پورم وغیرہ۔ تاہم، 2004 میں ایک نجی طیارے کے حادثے میں ان کا انتقال ہو گیا تھا، جسے اب 21 سال بعد قتل قرار دیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، تجربہ کار سپر اسٹار موہن بابو کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر سندریا شرما اور ان کے بھائی کی موت کے ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ سندریا کی موت کوئی حادثہ نہیں تھی، بلکہ...
جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں مرنے والی مشہور اداکارہ اور سوریہ ونشم اسٹارسندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ مزید برآں، شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر...
اسلام آباد (خبر نگار +آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پورے ملک میں یکساں تعلیم ہونی چاہیے۔ آئندہ سال سی ایس ایس امتحان میں تبدیلی نظر آئے گی۔ بڑی تعداد اس وقت بچوں کی کیمبرج تعلیم اے لیول او لیول حاصل کر رہی ہے۔ منگل کو سینٹ اجلاس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت شروع ہوا، ایجنڈے میں2 توجہ دلائو نوٹسز شامل تھے۔ اجلاس میں زیادہ تر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات میں جوابات دینا کابینہ...

اسلام آباد،13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،با اثر ملزمان،غریب کی انصاف کیلئے دہائی
اسلام آباد ( اے بی این نیوز)13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ۔بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ لوہی بھیر پولیس معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے۔ اہل علاقہ کا حصول انصاف کے لئے احتجاج ۔ سوہان سوسائٹی میں شام کے وقت احتجاج بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک غریب کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔با اثر ملزمان کی وجہ سے غریب انصاف سے محروم ہے۔ مبینہ طور پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ملزمان کو بچانے کا الزام ہے۔ واقعہ کے اصل ملزمان کو پولیس فائدہ دے...
صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، شکیل احمد کو صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر نے بتایا کہ ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل احمد بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے، مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز صوابی :خیبرپختونخواکےسابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا، واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔ ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے...
صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیاجماعت اسلامی خیبرپختونخواکےسابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا، واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے۔ڈی پی او صوابی...
مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے مبینہ طور پر کسی معاملے پر بحث کے بعد اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک شخص کو مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپ نکالنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ مقتول ایک کمیونٹی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا جسے مبینہ طور پر ایک شخص کو گروپ سے نکالنے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول مشتاق احمد کو گولی مار کر قتل کیا گیا، پولیس دستاویزات کے مطابق اشفاق نامی شخص پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے...
لاہور: آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات بھی آج ہی کے دن پیش آ گئے۔ پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ۔30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔ اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے آنے پر...
نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ہریانہ میں 22 سالہ خاتون کا بے رحمانہ قتل کیا گیا اور لاش کو سوٹ کیس میں چھپا دیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ ہیمنی ناروال کانگریس ورکر تھیں اور انہوں نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔ کانگریس صدر بھوپندر سنگھ ہودا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر نااہلی کا الزام لگایا اور مقدمے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیمنی ناروال کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ہریانہ میں خواتین پر بڑھتے...
کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر کے اغواء و قتل کیس میں ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ آج مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شیراز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیراز اس کیس کا گواہ ہے، اسے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ ملزم شیراز کو اعترافی بیان کے لیےجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کیا اہمیت ہے، ہمیں ابھی تک سمجھ نہیں آیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم شیراز کو عدالت میں تفتیشی افسر نے پیش کیا ہے۔...
کراچی: کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے اعترافی بیان کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو اعترافی بیان کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم شیراز دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزم کو سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا اور کہا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ سوچ لیں۔ ملزم کا اعترافی بیان کچھ دیر میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
ALIGARH: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے بی کے یونین اسکول کے قریب دن دہاڑے 11 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمد کیف اپنے اسکوٹر پر دیگر تین افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی دوران مسلح افراد وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران ان میں سے ایک شخص نے محمد کیف پر فائرنگ...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے کئی گھنٹے بعد اپنے ملک کے لیے امریکی حمایت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو ایکس پر اپنے طویل بیان میں کہا کہ ’ہمارے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ (صدر ٹرمپ) جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ہم سے بڑھ امن کا خواہاں کوئی اور نہیں ہے۔‘ واضح رہے جمعہ کو واشنگٹن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ دونوں صدور کے درمیان گرما گرمی کے بعد ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس میں...
معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ...
خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، اگر ممکن ہو بھی جائے تو واپس وائٹ ہاؤس نہیں جاؤں گا۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرینی صدر سے وائٹ ہاؤس میں جھڑپ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا انہوں نے اعتراف کیا کہ یوکرین کے پاس اپنی زمین سے روس کو بے دخل کرنے کے لیے ہتھیار نہیں، امریکا کے بغیر ان کے ملک کے لیے روسی حملوں کا سامنا کرنا مشکل ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے...
مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ بیٹے کے ملوث ہونے پر اداکار ساجد حسن کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز کراچی :معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 11 اے میں چھری مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ اورسرجانی ٹاون غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر11 اے میں واقع گھر میں چھری کے وار لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس جب مذکورہ گھر پہنچی تو جاں بحق شخص کی لاش گھر کے دروازے پر پڑی تھی۔ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالعلیم ولد عبدالکریم سے ہوئی۔مقتول سرجانی سیکٹر 11 اے کارہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ قتل کا واقعہ ہے۔مقتول سرجانی میں اپنے بہن اور بہنوئی...
کراچی: صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق تفتیش، شواہد، حالات اور واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے، کیس کو منطقی انجام پر پہنچانے کے لیے فارنزک ماہرین کی مدد لی جائے گی۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے مزید بتایا کہ صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے اور فارنزک ماہرین کا بورڈ شواہد کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغوا...
علامتی تصویر۔ ٹیکسلا میں تھانہ صدر واہ کی حدود سادات کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھائی نے اپنی بہن اور اس کے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیکسلا سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی تھانہ صدر واہ کے علاقے سادات کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل ہونے والوں میں 15سالہ لڑکی گلا لئی، 24سالہ نوجوان شامل ہیں جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او صدر واہ محسن شاہ کے مطابق مقتول نوجوان لڑکی سے ملنے اس کے گھر آیا تھا اور وہیں اسے قتل کردیا گیا، ملزم ثواب حق کو گرفتار کرلیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
—فائل فوٹو گوجرانوالہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم ملزم حسن علی نے 2 روز قبل 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، زیادتی کے بعد ملزم نے بچی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا۔ملزم کو بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ گجرات: مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیاپولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی۔ گوجرانوالہ کے کلوکلاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔اس مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست ملزم زخمی ہو گیا، جو...
بیروت کا قصاب:ایریل شیرون ( مارچ دو ہزار ایک تا اپریل دو ہزار چھ ) اسرائیل کے گیارہویں وزیرِ اعظم رہے۔ اس عہدے پر رہتے ہوئے دماغ میں کلوٹنگ کے سبب وہ کومے میں چلے گئے۔ان کی جگہ یہود اولمرٹ وزیرِ اعظم بنے۔ایریل شیرون کا کومے کی ہی حالت میں گیارہ جنوری دو ہزار چودہ کو پچاسی برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ شیرون نے انیس سو ستتر تا دو ہزار تین مختلف حکومتوں میں آٹھ وزارتی قلمدان سنبھالے۔اس سے قبل پچیس برس کی فوجی خدمات کے سبب وہ اسرائیل کے سب سے مشہور جنرل قرار پائے اور ان کی بعض جنگی چالیں مغربی عسکری اداروں کے کورسز میں پڑھائی جاتی ہیں۔مگر عرب حلقے شیرون کو سب سے بڑا جنگی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، منشیات کی سپلائی کے بعد کال سینیٹر میں کیا ہوتا تھا؟ تفتیش شروع کردی گئی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا ہے۔ملزم ارمغان کے گھر میں بنے کال سینٹرل میں کیا کام ہوتا تھا؟ ایف آئی اے اس کی تحقیقات کرے گی، تفتیشی حکام کے مطابق رقم کی منتقلی اور تفصیلات کی تفتیش کےلیے ایف آئی اے کو کہا ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے...
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ (ڈی پی او) وقاص رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا، باجوڑپولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ 16 سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ انہوں نے کہا...
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد گتھیاں مزید سلجھنے کی راہ ہموار ہوگی۔ کیس کی اب تک ہونے والی تفتیش، ملزمان کے بیانات و اعترافات اور پولیس کو ملنے والے ثبوتوں کے باوجود تاحال یہ ہی ثابت نہیں ہو سکا کہ گاڑی سے جلی ہوئی ملنے والی لاش مقتول مصطفی عامر ہی کی ہے یا کسی اور کی؟۔ کیس کے سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھا ہے، جس کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نمونے (سیمپل) لیے جانے کے بعد مصطفی عامر کی لاش کو ایدھی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں منشیات کے پہلو پر بھی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔سی آئی اے نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو منشیات کے مبینہ کاروبار کی تفتیش سونپ دی۔ایس آئی یو پولیس ملزم ارمغان پر منشیات کے فروخت کے الزام کی تفتیش کرے گی، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ کیس کے مرکزی ملزم ارمغان پر ماضی میں بھی منشیات سے متعلق الزامات ہیں۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، دوسری جانب کیس میں...
پشاور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈبگری گارڈن کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ ابتدائی طور پر فائرنگ کے نتیجے میں شوہر جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی تھی جو دوران علاج چل بسی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین نے کچھ عرصہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
— فائل فوٹو سرگودھا میں ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ایک مجرم کو پھانسی اور دوسرے کو 35 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دونوں مجرموں کو 13 لاکھ روپے ورثاء کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔قتل کیس کے دیگر 3 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔2 سال قبل پرانی دشمنی پر ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا تھا۔تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف 22 اپریل 2023ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔
منگل کی شب بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ، این 70 پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے شناختی کارڈز دیکھ کر 7 مسافروں کو بس سے اتارا اور پہاڑوں میں لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عدنان مصطفی، عاشق حسین، شوکت علی، محمد عاشق، عاصم علی، محمد اجمل اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا واقع کے عینی شاہد ذیشان مصطفی کے مطابق 10 سے 12 مسلح...
بارکھان : بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی ، بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اس وقت بھی قومی شاہراہ پر موجود ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ انتظامیہ نے نے رکھنی بیواٹہ اور میختر کے مقام پر مسافر گاڑیوں کو روک دیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی...
بارکھان : بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی ، بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اس وقت بھی قومی شاہراہ پر موجود ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ انتظامیہ نے نے رکھنی بیواٹہ اور میختر کے مقام پر مسافر گاڑیوں کو روک دیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی سے اتارا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان نے بھی مسافروں کی...
بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے بس کے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کے مطابق بس کے 7 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔مقتولین کی لاشیں رکنی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی۔
کراچی: مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر اے وی سی سی کے حوالے کردیا۔ کراچی میں عدالت عالیہ کے حکم پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو پولیس نے مصطفی عامر اغوا کیس سمیت 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو پیش کیا۔ پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو مارا تونہیں؟ جس پر ملزم نے غم زدہ انداز میں بتایا کہ مجھے بہت مارا ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ہمیں ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ چاہیے تاکہ تفتیش کرسکیں۔ ملزم...
سرگودھا کے چک نمبر 103 شمالی میں جائیداد کے تنازع پر 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی کردیا۔ ملزمان فرار ہوگئے، تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کی واردات اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کی۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سرگودھا میں تھانہ صدر کی حدود میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103 شمالی میں پیش آیا، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ انتہائی دلخراش واقعہ آج صبح پیش آیا، مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم شامل ہیں، زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس فارنزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر مصروف تفتیش ہے، حکام نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا...
’جیو نیوز‘ گریب نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔ملزم ارمغان کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔ مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو دو گھنٹے پہلے ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، وہاں معائنہ بھی ہوا ہے، طبیعت ٹھیک تھی۔عدالت نے کہا کہ میڈیکل معائنہ تو ہو چکا ہے۔ کمرۂ عدالت میں پولیس...
—فائل فوٹو چکوال میں فائرنگ کر کے 2 موٹر سائیکل سوار افراد کو قتل کر دیا گیا۔چکوال میں ادلکہ روڈ پر فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، جس کو فور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کرم میں قافلے پر پھر حملہ، فائرنگ، ٹرک ڈرائیور جاں بحق، امدادی گاڑیوں میں لوٹ مارکرم خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و نوش لے... ریسکیو اہلکار کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا پولیس ریمانڈ کیوں نہیں دیا گیا؟ عدالت میں سنسنی خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تاہم سماعت کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت کی جس دوران سرکاری وکیل اور کیس کے سابق تفتیشی افسر سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ملزم ارمغان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ اب کیس کا تفتیشی افسر کون ہے؟ سرکاری...
مصطفی اغوا اور قتل کیس میں مقتول نوجوان مصطفی کی والدہ نےایک نیوز پر ویڈیو بیان میں سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس پر سوالات اٹھا دیئے، نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ 20روز تک پولیس صرف میرے بیٹے کی کردار کشی کرتی رہی۔والدہ نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ میرے بیٹے کی کردار کشی کرتا رہا،کوئی کام نہیں کیا ، ایس ایس پی علی حسن کیخلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے،ایس ایس پی علی حسن کیوں میری بات نہیں سن رہا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ علی حسن کو معطل یا برخاست ہونا چاہیے۔والدہ نے مزید کہا کہ ایسے افسر جو عوام کی بات نہیں سنتے انہیں ہٹانا چاہیے،ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ تیگہ میں بزرگ شہری کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد لاش کو جلا دیا۔ بورے والا: بیوی، بچوں پر تشدد کا ملزم پولیس حراست میں ہلاکبورے والا میں بیوی اور بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا آئس کے نشے کا عادی ملزم قاضی احمد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزم نشے کا عادی ہے، جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔دوسری جانب بزرگ شہری کے قتل پر اہل علاقہ کی...
شوہر کوآشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹیگیشن نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023 میں آشنا عمران کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی لاش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھا۔ ملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش تھے۔ مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11 ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس پراسیکیوشن...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں امریکی نژاد لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، لڑکی کو 27 جنوری کی شب بلوچی اسٹریٹ میں قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 9 نے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے کا چالان اب تک کورٹ میں جمع نہیں ہوا ہے جبکہ ضمانت کے لئے بھی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، ڈی ایس پی قاعد آباد عبدالحق کے مطابق قتل میں ملوث لڑکے کے والد اور ماموں کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ، مقدمے کی تحقیقات سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کررہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر مکمل چلان کورٹ میں جمع کریں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سال حالیہ تاریخ میں صحافیوں کے لیے سب سے مہلک رہا، جس دوران کم از کم 124 صحافی مارے گئے۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے اور 'بین الاقوامی تنازعات، سیاسی بدامنی اور عالمی سطح پر مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ صحافی ہلاک سی پی جے کی طرف سے ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے، جو تین دہائیوں پر محیط ہے، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لیے 2024 سب سے زیادہ مہلک...
راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں 17 سالہ طالبہ کو ہونے والے سسر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے قتل کا مقدمہ طالبہ کی والدہ، والد اور چچا کے بیانات قلم بند کرکے درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل ،جرم کوخھپانے و شہادت ضائع کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کو اسکے ہونے والے سسر نےجو رشتے میں چچا بھی لگتا ہےغیرت کے نام پر قتل کیا۔ طالبہ کہ پراسرار موت اور اچانک تدفین کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے اس کی والدہ عظمی بتول ،والد نعیم رضا اور سگے چچا وسیم رضا...
کراچی پولیس ڈیفنس کے علاقے خیابان محافظ سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کا تاحال پتا نہ لگاسکی۔پولیس ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نوجوان مصطفیٰ کی بازیابی یا اُس کے زندہ یا مردہ ہونے کا پتہ نہیں لگاسکی ہے۔ گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کیا ہے، مقدس حیدرڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے روبرو 8 فروری کو گرفتار ہونے والے ملزم ارمغان نے اعتراف کیا تھا کہ اُس نے مصطفیٰ کو 3 روز پہلے قتل کردیا تھا۔ڈی آئی جی مقدس حیدر کے مطابق قتل کے بیان کی سچائی جاننے...
لاہور: شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان...
راولپنڈی(آئی این پی)پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان تلخ کلامی،وکیل نے چوکی پر جیل انتظامیہ کے خلاف حبس بے جا رکھنےاور زدکوب کرنے کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔اور انھیں جیل سپرٹینڈنٹ کے کمرہ میں بیٹھا دیا گیا،اڈیالہ جیل میں داخل ہوتے ہیں فیصل چوہدری کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چودھری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی ہے جیسے چوکی انچارج نے وصول کرلیا ہے۔ ...
فیصل چوہدری کی اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر عملے سے تلخ کلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دے دی۔ فیصل چوہدری نے درخواست میں تحریر کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے، جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا۔ انھوں نے...
فوٹو اسکرین گریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چودھری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی۔ فیصل چودھری نے درخواست میں تحریر کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے، جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر کی تھی۔ فیصل چودھری نے کہا احتجاج پر مجھے...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا‘ ایران کیساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا‘اگر جوہری ہتھیار ہوئے تو یہ تہران کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوسے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت‘ ہدایات پر بھی دستخط...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران...
لاہور: شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا ۔ محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے...
راولپنڈی میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں بہنوئی اور دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں ملزمان نے خاتون کو زہر دے کر قتل کیا اور پھر تدفین کردی۔پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیا گیا تو اسے زہر دینے اور زیادتی کرنے کے شواہد مل گئے۔ راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی، زیادتی اور قتل کا معاملہ کھل گیاراولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی کے بعد معاملہ کھل گیا۔ حکام کے مطابق خاتون کے قتل کا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرنے کے بعد مقتولہ کے بہنوئی اور...