ساہیوال: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پنجاب کے شہر ساہیوال میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے محلہ نور پارک میں شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لکی مروت پولیس کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانے تباہ
فائل فوٹولکی مروت پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کردیا۔
پولیس کے مطابق کرک اور میانوالی کے سنگم پر پہاڑوں میں قائم کیمپ تباہ کردیا۔
آئی جی پی، کے پی نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کےخاتمے تک جاری رہے گا۔