لاہور:

شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا  معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی  یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔
 

پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ  کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں  گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا  ۔  محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے کرنے اور بیان لے کر  تحقیقات شروع کردی گئی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ دیرینہ دشمنی سمیت تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ سابقہ بیوی کے ساتھ رنجش یا 8 سالہ پرانا کیس بھی قتل کی اہم وجہ ہو سکتا ہے، تاہم فی الوقت تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لاکر سزا دلوائی جائے گی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول  نے 2 سال قبل دوسری شادی کی تھی جب کہ مقتول کا ایک کزن بھی کچھ عرصہ قبل قتل ہوا تھا۔ میاں نوید اس کیس کی بھی پیروی کررہا تھا ۔ مقتول میاں نوید کے پراپرٹی کے مسئلے  بھی مخالفین کے ساتھ چل رہے ہیں اور وہ پہلی بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے۔ اس سے قبل بھی اس پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، تمام پہلو پولیس کی نظر میں ہیں۔

دریں اثنا مقتول میاں نوید کے والد میاں محمد جمیل نے مقدمہ اندراج کے لیے تھانہ چوہنگ پولیس  کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ بیوی پر بھی شک کیا جا رہا ہے۔ درخواست میں مقتول کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، جنہیں سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں۔

پولیس  نے قریبی کیمروں اور سیف سٹی فوٹیجز  حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی تصاویر بھی پولیس  نے حاصل کر لی ہیں۔ تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے علاوہ او سی یو ٹیم بھی کام کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلا گھر خریدنے پر 5 کروڑ تک چھوٹ دی جائے، آباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد)نے جایداد کی خرید و فروخت پر تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے۔چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے بیان میں کہا کہ آباد نے جایداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آباد کی تجویز ماننے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے، پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ایس ایم نبیل نے کہا کہ اہل ٹیکس فائلرز پرکافی وسائل کی شرط لگانے سے پراپرٹی سیکٹر متاثر ہوگا، کافی وسائل کی شرط میں کیش اور مساوی کیش کو شامل کیا جائے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی شرائط سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری رک جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
  • منیب بٹ نے طلاق کے بڑھتے رجحان کی اہم وجوہات بتادیں
  • کراچی: ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا، شیر خوار بچہ جاں بحق
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں سال کی تعداد 6 ہوگئی
  • راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی، زیادتی اور قتل کا معاملہ کھل گیا
  • الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، ملتان میں شہری پر تشدد کرنیوالا پولیس افسر معطل، گرفتاری کا حکم
  • پہلا گھر خریدنے پر 5 کروڑ تک چھوٹ دی جائے، آباد
  • تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ صنوبر سٹی میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، 2چینی شہری زخمی