ڈی آئی خان:

ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ سامنے آ گیا، جس میں گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں 3 خواتین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

لواحقین کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں تین ملزمان ہارون، یونس اور صدیق کو نامزد کیا گیا ہے، جو فائرنگ سے خواتین کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔

قتل کی سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جہاں سے 7 گولیوں کے خول برآمد ہوئے۔ بعد ازاں  پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکابندی کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

خواتین کی لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لواحقین کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ذاتی دشمنی کے مطابق

پڑھیں:

خیبر: فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

— فائل فوٹو

کے پی کے کے ضلع خیبر میں تھانہ باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم ملزمان کے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

کراچی: پولیس اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالے 2 ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے سخت ناکہ بندی کر دی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کاہنہ: 60 لاکھ روپے کی میڈیسن چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • خیبر: فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • کراچی: ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • بہاولپور میں انشورنس کی رقم ہتھیانے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
  • قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیا
  • راولپنڈی: ہلاک ملزم سے ملنے والا شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا
  • چیچہ وطنی، پولیس نے دومختلف کاروائیوں کے دوران 27 لٹردیسی شراب برآمد کرلی، دوملزمان کو گرفتار
  • فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتل
  • تخت بھائی، ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق