2025-02-19@06:10:15 GMT
تلاش کی گنتی: 43
«فکر اور»:
کراچی( اسٹاف رپورٹر)اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے سابق امرا زاہد بخاری اور ڈاکٹر محسن انصاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کی کامیابیوں کا سہراسید ابوالاعلیٰ مودودی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے سر ہے، دنیا میں جہاں کہیں اسلامی تحریکوں کی قیادت ہے اب اس میں اکثریت اسلامی جمعیت طلبہ یا اسلامی فکر کے حامل نوجوانوں کی ہے۔وہ فاران کلب کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب اور سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ زاہد بخاری نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اکنا اب امریکا کے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور اس میں صرف پاکستانی نہیں ساری دنیا کے مسلمان ہیں ،اس سال امریکی انتخابات میں امریکی مسلمانوں...
سعودی دارالحکومت ریاض کی معروف ادبی تنظیم “حلقہ فکر و فن” نے اپنی شاندار روایات کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے صحافتی تنظیم “پاک میڈیا فورم” کے باہمی تعاون سے ریاض میں شعر و ادب کے شائقین کے لیے ایک خوبصورت اور یادگار ادبی شام بعنوان ”جشنِ پاکستان عالمی مشاعرہ” کا اہتمام کیا۔ یہ عظیم الشان محفلِ شعر و سخن، پاکستان سے محبت، اردو زبان کی ترویج اورادبی ذوق کی تسکین کے حوالے سے ایک مثالی تقریب ثابت ہوئی۔ جشنِ پاکستان عالمی مشاعرہ کی صدارت عالمی حلقہء فکروفن کے مرکزی صدراور معروف شاعر وقار نسیم وامقٓ نے نہایت ذمہ داری سے سرانجام دی۔مشاعرے کے مہمانِ خصوصی نامور شاعرعلی زریون تھے ۔ دیگر معزز مہمان شعراء کرام میں نامور مزاح گو شاعر...
شمیم حنفی ( عظیم شاعر کی تاریخ وفات (15؍ فروری1869ء ) کی مناسبت سے ) * ہماری اجتماعی فکر کے واسطے سے ’’جدید‘‘ کی اصطلاح نے بھی خاصی غلط فہمیاں پیدا کی ہیں * غالب کے واسطے سے ’’جدید ذہن‘‘ اور ’’جدید فکر‘‘ کا مطلب تقریباً طے شدہ سمجھ لیا گیا ہے اصطلاح میں سوچنے کا عمل بعض اوقات خطرناک ہوتا ہے اور ہمیں ایسے نتائج کی طرف لے جاتا ہے جو سرے سے غلط ہوتے ہیں۔ ہماری اجتماعی فکر کے واسطے سے ’’جدید‘‘ کی اصطلاح نے بھی خاصی غلط فہمیاں پیدا کی ہیں۔ جدید کاری (Modernization) تجدد پرستی (Modernism) اور جدیدیت (Modernity) کے مفاہیم صرف’’جدید‘‘ کے لفظ سے متعین نہیں ہوتے ۔ اسی طرح ادب میں، فلسفے میں اور...
مصر کے صوبہ’’اس بوط‘‘ کے ایک گائوں ’’موشا‘‘ میں 9اکتوبر1906ء میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے گائوں ہی میں حاصل کی۔ پھر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دارالعلوم قاہرہ میں داخل کردیئے گئے۔ وہاں سے فارغ ہونے کے بعد درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مزارت تعلیم میں ملازمت کر لی، علاوہ ازیں ادبی اور صحافتی سرگرمیوں کو بھی اپنے شغل میں شامل کرلیا۔ وہ جدت پسند ادیبوں اور شعرا کے شانہ بشانہ رہے۔ وہ ادبی تنقید نگار بنتے بنتے مصر کےنامورلکھاریوں میں ان کا شمار ہونے لگا۔ ملک کے مختلف اخبار اور جرائد میں ان کی تحریریں چھپنا شروع ہوگئیں، یوں دھیرے دھیرے ان کا حلقہ احباب بھی وسیع ہونے لگا۔ تاہم بدلتے...
سید راشد علی ترمذیکراچی جو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور ترقی کا مرکز ہے، آج ظلم و زیادتی کا شکار ہو چکا ہے۔ یہاں کے باسیوں، خصوصاً اردو بولنے والوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کبھی انہیں روزگار کے مواقع سے محروم کیا جاتا ہے، تو کبھی ان کے تعلیمی حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا المیہ ہے جس پر ہر ذی شعور شخص کو سوچنا چاہیے۔ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارو مدار اس کے نوجوانوں کی تعلیم پر ہوتا ہے، لیکن کراچی کے طلبہ کو اس بنیادی حق سے بھی محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آئے روز ایسی شکایات سامنے آ رہی ہیں...
ایک دانشور کا قول ہے کہ ’’ہر انسان ایک چلتی پھرتی کتاب ہوتا ہے ،بس ہم پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے ،کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ علم صرف کتابوں سے حاصل کیا جاتا ہے ،کیونکہ زندگی گزارنے کے اصل اسباق ہمیں انسانوں اور ان کے رویوں سے ہی ملتے ہیں ‘‘لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ساری زندگی ہی کتابیں پڑھنے ،کتابیں لکھنے اورجو سبق ان میں ہوتا ہے اس پر عمل کر دینے میں بسرکرتے ہیں ۔ ایسے ہی لوگوں میں اس شخصیت کا شمار ہوتا ہے جن کا جنم دن 9فروری 1908ء تھا ۔اس بین الاقوامی شخصیت کی کسی نے برسی نہیں منائی نہ ہی ان کے کئے ہوئے کام پر کسی نے قلم اٹھایا کہ انہیں...
گوادر: گوادر میں بک فیئر 2025 کا شاندار افتتاح آر سی ڈی کونسل میں کر دیا گیا جس میں نامور علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے زور دیا کہ یہ کتاب میلہ نوجوانوں میں کتب بینی کے فروغ اور فکری ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ تقریب کے دوران معروف نوجوان لوک گلوکار یونس اور دیدگ بلوچ نے اسکول کے بچوں کے ہمراہ اپنی فنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ View this post on Instagram A post shared by University of Gwadar official account (@uniofgwd) بعد ازاں، ربن کاٹنے کی رسمی...
اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری علیحدگی پسند رہنما مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فکری، قانونی اور ٹھوس سیاسی کوششوں کی ضرورت ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری لاک ڈاؤن، پابندیوں اور بنیادی سہولیات کی کمی کو برداشت کر رہے ہیں جو اس خطے میں بھارت کے غیر انسانی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ مشال ملک نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی اور منصوبہ بندی کے ذریعے اپنی بستیاں آباد کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا...
بدین(رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST) پانچویں فیز اور پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے چھٹے فیز کے آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ذہین طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اشتہار اخبارات میں جاری کیا گیا ہے ضلع کونسل کی طرف سے ہر سال اہل طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ اس ضلع کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں اور اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا...
سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، یہ سچ ہے کہ آج پورا ملک پریشان ہے، ملک میں ٹینکرز کی تعداد بڑھ گئی ہے، ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس اسمگل ہو رہی ہے، پائپ لائن ہونے کے باوجود تیل ٹینکروں سے بھیجا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اشرافیہ نالائق یا کرپٹ ہے تو اس کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، ملک میں متنازع الیکشن ہوئے ہیں، موجودہ حکومت عوامی نمائندہ نہیں ہے، ملک کےعوام حکمرانوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکر مافیا پائپ لائن...
ماتلی(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST) پانچویں فیز اور پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے چھٹے فیز کے آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ذہین طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اشتہار اخبارات میں جاری کیا گیا ہے ضلع کونسل کی طرف سے ہر سال اہل طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ اس ضلع کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں اور اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا نام...
حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ اپنے وقت کے جید عالم تصوف اور روحانیت میں حد درجہ کمال تک پہنچ گئے تھے، علامہ اقبال کو مولانا روم سے بے حد عقیدت تھی، علامہ نے مولانا رومی کو پیر جلیل کہہ کر پکارا اور روحانی شاگرد کی حیثیت سے اپنے کلام میں ان کی بڑائی بیان کی ہے: صحبت ِ پیر روم سے مجھ پر ہوا یہ راز فاش لاکھ حکیم سر بجیب ایک کلیم سر بکف مولانا کا نام محمد جلال الدین تھا، عرفیت رومی اور روم تخلص تھا، جائے پیدائش بلخ تھی اور تاریخ ولادت 604ھ مولانا کا سلسلہ نسب حضرت ابو بکر صدیقؓ سے ملتا ہے، آپؒ کے پردادا حضرت حسین بلخی صوفی اور صاحب کمال بزرگ تھے، ان...
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ تمام علماء، مراکز، جامعات، مدارس، کتب خانوں اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ ہر طرح کے علمی، تحقیقی اور دینی تعاون کیلئے آمادہ ہے اور تمام مسالک و مذاہب کے اکابرین علماء و اساتذہ سے استفادے کیلئے تیار ہے اور ہمیشہ ملکی استحکام، قومی وقار، وحدت، اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشاں رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ علامہ سید جواد نقوی نے خطاب میں کہا کہ یہ تعلیمی بورڈ دینی مدارس کے روایتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، معیاری امتحانی نظام تشکیل دینے، تحقیق و تدریس کو فروغ دینے، علماء و فضلاء کی تربیت، اور دینی و عصری علوم...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے اور فکسڈ ارتھ اسٹیشنز اور فکسڈ گیٹ وے ارتھ اسٹیشنزکے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ایف ایس ایس لائسنس کے تحت فکسڈ ٹرمینل ارتھ اسٹیشنز بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مسودہ کے مطابق یہ سروس صرف رجسٹرڈ سیٹلائٹ آپریٹر کے ذریعے فراہم کی جا سکے گی اور عوامی سوئچڈ زمینی نیٹ ورک اور موبائل سیٹلائٹ سروسز کی ممانت ہوگی۔ لائسنس کے تحت ریڈیو اور ٹی وی براڈکاسٹنگ، بحری جہاز، ہوائی جہاز...
ملک کے معروف قوال امجد صابری کا جون 2016 میں کراچی میں قتل ہوگیا تھا جس کے بعد ان کا خاندان اچانک شہر چھوڑ گیا تھا تاہم اب مقتول کے صاحبزادے نے اس کی وجہ بتادی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آہ امجد صابری ! ایک ٹی وی شو میں امجد صابری کے صاحبزادے مجدد صابری نے بتایا کہ والد کے قتل کے بعد میڈیا کے نامناسب سوالات کی وجہ سے ان کے خاندان نے کچھ عرصے کے لیے شہر چھوڑ دیا تھا۔ مجدد صابری کا کہنا تھا کہ والد کے قتل کے بعد اگرچہ عوام ان سے ہمدردی کے لیے ان کے گھر آتے تھے لیکن میڈیا والوں کا رویہ نامناسب تھا۔ ان کے مطابق والد کے قتل کے بعد...
سکھر (نمائندہ جسارت )آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء سکھر چیپٹر کی شاندار کامیابی کے بعد، پاکستان لٹریچر فیسٹیول (PLF) 25-26 فروری 2025 ء کو سکھر میں دوبارہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول پاکستان آرٹس کونسل کراچی کی تنظیم میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوگا، اور اس کا مقصد سندھ کی ادبی اور ثقافتی منظر کو مزید بڑھانا اور اس خطے کی نرم تصویر کو تقویت دینا ہے۔ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء – سکھر چیپٹر ایک سنگ میل ثابت ہوا جس نے سندھ بھر سے ہزاروں لکھاریوں، شاعروں، اسکالرز، طلبا ، اور خاندانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ دو دنوں میں ہونے والے اس فیسٹیول میں فکری بحثوں، مشاعروں، تھیٹر...
بلوچستان اسمبلی نے بھی زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا قانون منظور کرلیا۔ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر مال عاصم کرد گیلو نے مسودہ قانون پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا اور قانون کے مطابق چھ لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ نئے قانون کے تحت زرعی آمدن کے چھ سلیب بنائے گئے ہیں۔ 6 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس نہیں ہوگا اور 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے کے درمیان آمدن پر 15 فیصد ٹیکس ہوگا۔ 12 لاکھ روپے آمدن پر 90 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 12 لاکھ سے 16 لاکھ کے درمیان کی رقم پر 20 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا۔ اسی طرح 16 لاکھ آمدن...
کراچی: ہریانہ کے سابق کرکٹر اجیت چانڈیلا نے 2013 آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ سے متعلق حالیہ پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ یہ میرے لیے بھیانک خواب اور زندگی تبدیل کرنے کا سبب بنا۔ انہوں نے بتایا کہ جس دوران میں جیل میں تھا بڑے بھائی دنیا سے گزر گئے اور میں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا۔ اجیت کو اس کیس میں سزاوار قرار دیا گیا تھا، انھوں نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کی تھی، ان کے ساتھ شری شانتھ اور انکت چوون کو بھی مجرم قرار دیا گیا اور ان تمام کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جو کچھ بھی ہوا میں اسے آج بھی یاد...
میری سندھ ماتا کی تاریخ صدیوں سے محبت اور عشق کی قربانیوں کی لازوال داستان لیے محبت کے سر سارنگ اور دلوں کو گرمانے والی موسیقی سے بھری پڑی ہے۔ شاہ لطیف کی ’’سر سسی‘‘ میں پنوں اور سسی کے عشقیہ جذبوں کے قصے سندھ کے ہر انسان دوست کی روح کا حصہ ہیں، محبت اور بے غرض محبت کو اپنی ذات کا حصہ بنانے پر میں دوستوں کے’’بھاؤ زلف‘‘ کو کیوں سراہوں، دنیا میں اسی شخص کو خراج پیش کیا جاتاہے کہ جس کی واپسی کا کوئی امکان نہ ہو۔ جب کہ بھاؤ زلف تو دوست احباب اور گھر کے ہر آہنگ میں موجود ہوتا ہے، کسی کو خراج پیش کرنے سے یہ عمل زیادہ بہتر ہے کہ دوست...
ہرگزرتے لمحے،گھنٹے، ہفتے، مہینے اور سال کے ساتھ دنیا تبدیل ہو رہی ہے، یہاں روزانہ کی بنیادوں پر نت نئے طور طریقے جنم لے رہے ہیں، پرانی طرزِ زندگی کو فرسودہ گردانا جا رہا ہے اور انسان مداری کی ڈْگڈگی پر بِنا کچھ سوچے سمجھے ناچ دیکھا رہا ہے۔ موجودہ دور میں زندگی کی رفتار کو پَر لگ گئے ہیں، جو افراد اس تیز بھاگتی زیست کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں دنیا صرف اْنھیں قبول کر رہی ہے۔ زندگی کی اس بے ہنگم دوڑ میں پیچھے رہ جانے والوں اور نجی وجوہات کے باعث حصہ نہ لینے والوں پر قدیم مکتبِ فکر کا ٹھپہ لگا کر مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا...
امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں، برسوں سے امریکہ و پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے تعلقات امریکہ سے بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 دن کے لیے تمام ممالک کے لیے امریکی امداد بند...
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025 کے کم از کم 8میچز فکسنگ کی زد میں آگئے۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کونتائج میں گڑبڑ محسوس ہوئی ہے، اس کا شبہ ذرائع اور میڈیا رپورٹس میں بھی کیا گیا، مقامی میڈیا نے چند ایسی دستاویز دیکھیں، جس میں اے سی یو 10 مختلف پلیئرز اور 4 فرنچائزز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان 10 مشتبہ پلیئرز میں سے 6بنگلہ دیشی نیشنل ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، 2 نئے پلیئرز جبکہ 2 غیرملکی پلیئرز بھی حکام کے ریڈار پر ہیں، میڈیا نے مشتبہ میچز کی فہرست بھی شائع کی ہے۔ حکام کے مطابق ان میچز میں بولرز نے 3 لگاتار وائیڈز اور بڑی نوبالز بھی کی ہیں، مشتبہ پلیئنگ الیون،...
عثمان خان :اسلامی نظریاتی کونسل ایک عرصہ بعد مکمل ہوگئی ،اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبران مکمل کرلئے گئے اسلامی نظریاتی کونسل میں علامہ راغب نعیمی، حافظ طاہر اشرفی، علامہ افتخار نقوی سمیت 20 علمائے کرام و سکالرز شامل ہیں ،اسلامی نظریاتی کونسل میں 2 ریٹائر ججز اور ایک خاتون ممبر بھی شامل ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی کردی گئی ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا اسلامی نظریاتی کونسل کے 10 ممبران کا تعلق بریلوی، 5 دیوبند، 2 اہلحدیث اور ایک اہل تشیع ممبر شامل ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل کا بنیادی کام ملکی قوانین کو اسلامی نکتہ نگاہ سے دیکھنا اور سفارشات مرتب کرنا ہے 1962 سے 2024ء تک 16...
ہالی وڈ کی مشہور فلم "Interstellar" کی دوبارہ ریلیز نے بھارت میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ فلم نے ایڈوانس بکنگ میں 1.40 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کر کے 5 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایڈوانس ٹکٹ 16 جنوری سے فروخت کے لیے دستیاب تھے، جو کہ عام طور پر کسی بھی فلم کے ریلیز سے کچھ دن پہلے ہی شروع ہوتی ہے۔ چونکہ Interstellar پہلے ہی 2014 میں ریلیز ہو چکی تھی اور اس کا سنسر سرٹیفکیٹ موجود تھا، اسی لیے وارنر برادرز نے جلدی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ ایک شاندار حکمت عملی ثابت ہوئی۔ "Interstellar" کی پہلے دن...
اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کرانے کیلئے ایس آر او جاری کر دیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہایس آر او نمبر SRO 69(I)/2025 کے تحت سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کی گئی ہیں، ترامیم کے مطابق تمام رجسٹرڈ کاروباری اداروں کو اپنے کاروبارکو ایف بی آرکے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک کرنا ہوگا تاکہ سیلز ٹیکس کی وصولی اور انوائسنگ کے عمل کو خودکار اور شفاف بنایا جاسکے۔
کھیلوں میں میچ فکسنگ کے الزامات کوئی نئی بات نہیں، کرکٹ کی بات کی جائے تو گزشتہ صدی میں بھی ایسے بہت سے واقعات دیکھنے کو ملے۔ تاہم، گزشتہ چند سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ میں اس چیز پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں لیگز کی بھرمار ہوئی اور ان میں بھی ایسے واقعات سننے کو ملے اور بہت سے ماہرینِ کے بقول کئی لیگز صرف جوئے کی بناء پر چل رہی ہیں جس کا اثر یہ ہے کہ اب ٹیموں کی سپانسرز بھی اب بیٹنگ کمپنیاں ہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جنرل مینیجر جو دنیا بھر کی لیگز میں کام کرتے ہیں، یوٹیوب چینل ریلوکٹے پر اپنے انٹرویو میں انہوں نے کسی بھی...
بلتستان کے معروف عالم دین نے کہا کہ اسلام امن محبت بھائی چارگی اخوت کا درس دیتا ہے کوئی اگر غلط بات کرتا ہے تو علاقے کے جید علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے افراد کو اپنی حکمت اور دانش کے ذریعے روکیں کیونکہ خطہ مذید کسی قسم کی افراتفری اور محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے معروف عالم دین اور مرکزی جامع مسجد کے امام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ قوم کی دعاوں کی بدولت مجھے نئی زندگی ملی ہے، تیرہ دن وینٹی لیٹر پر رہا، ڈاکٹرز نے ہاتھ اٹھا لئے تھے مگر قوم کی دعاوں کی بدولت مجھے اللہ تعالی نے نئی زندگی عطا کی۔ اسلام...
خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں سے متعلقہ قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم بہت سی مضمرات کی حامل ہیں۔ ان ترامیم کی رو سے صوبے میں پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں اب گورنر کے بجائے وزیراعلٰی بطور چانسلر اختیارات استعمال کریں گے۔ جامعات کے وائس چانسلرز اب چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے اور 2سال کے بعد وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ چانسلر کو پیش کریں گے اور چانسلر کو اختیار حاصل ہوگا کہ اطیمنان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر وائس چانسلر کو 2سال بعد عہدے سے ہٹا دے۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی 3نام شارٹ لسٹ کرکے چانسلر کو حروف تہجی کی ترتیب سے ارسال کرے گی اور اس میں میرٹ...
پاکستان میں ہمیشہ سے حکمرانی کا بحران رہا ہے۔اس کی وجہ سے عام آدمی سمیت ادارہ جاتی سطح پر مسائل کو سمجھا جا سکتا ہے۔اگرچہ دنیا بھر میں حکمرانی کے نظام میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں آرہی ہیں مگر ہم اس کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔2010 میں اٹھارویں ترمیم کے باوجود ہم اپنے نظام کو مرکزیت کی بنیاد پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہم نچلی سطح پر اختیارات دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ عام آدمی کے روزمرہ کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور ادارہ جاتی سطح پر ان کی شنوائی نہیں ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ مضبوط، مربوط اور خودمختار مقامی حکومتوں کے نظام کی نفی بھی ہے۔ہم صوبائی خود مختاری کی بات...
حضرت ابُو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جس نے ایک مومن کے دنیوی غموں میں سے ایک غم دور کر دیا تو اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن کے غموں میں سے ایک غم دور کر دے گا۔ اور جس نے کسی تنگ حال مسلمان پر آسانی کی تو اﷲ تعالیٰ اس پر دنیا اور آخرت میں آسانی کرے گا۔‘‘ (مسلم شریف) اس حدیث کا تعلق تو ہر مسلمان سے ہے چاہے وہ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتا ہو، لیکن موجودہ معاشرتی حالات کے پیش نظر معالج حضرات، دوائیاں بنانے والے ادارے اور پھر ان ادویہ کو فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور ان سب حضرات کے لیے اسلامی تعلیمات...
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں سماجی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب کی ضرورت ہے اور یہ دشوار کام ہے جسے تعلیم ہی آسان کر سکتی ہے۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں کردار سازی کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کردار اسناد سے زیادہ ضروری ہے، پاکستان میں تعلیم کا نہیں نیتوں کا بحران ہے جبکہ تجاری خسارہ نہیں بلکہ اعتماد کا خسارہ ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ میں وزیر تعلیم ہوکر بھی زیر تعلیم ہوں اور اگر اس ’’زیر‘‘ سے پہلے ’’ووٹ‘‘ کا ’’و‘‘ لگ جائے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس امین الدین خان کو خط لکھ دیا ، خط میں بنچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16جنوری کو بنچ میں شامل کیا گیا، خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں، 20جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی،خط کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17جنوری اجلاس کا ذکر کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس منصور نے کمیٹی کو آگاہ کیا ان کا نقطہ نظر ریکارڈ...
آج کی دنیا جدید تصورات کی دنیا ہے۔یہ دنیا میں معلومات ،علم صلاحیت اور مہارتوں کی دنیا ہے۔ اس دنیا میں پرانے خیالات یا سوچ عملًا کمزور ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ نئے خیالات جنم لے رہے ہیں۔ جدید دنیا پرانے خیالات کو چھوڑ کر نئے خیالات کے ساتھ خود کو جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ ریاستیں جو پرانے خیالات کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ان کی اہمیت اب دنیا میں کم ہو رہی ہے۔علم اور معلومات کی بنیاد تحقیق اور خاص طور پر شواہد کے ساتھ دیکھی جا رہی ہے۔اسی طریقے سے گلوبل دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بہت کچھ بدل رہا ہے۔ جدید ریاست کے تصورات میں اب علمی اور فکری اداروں...
کراچی: مایوسی اور غیر یقینی کی ایک لہر نے ملک کے نوجوانوں کو گرفت میں لے لیا ہے اور یہ ناامیدی ہی ہے جس کی وجہ سے ملک کا نوجوان طبقہ اپنی جان تک پر کھیل کر ملک سے فرار کی راہ اختیار کررہا ہے۔ایسی صورتحال میں فکر اقبال کو کلام اقبال کے ذریعے فروغ دے کر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کو ختم کیا جاسکتا ہے اور ملک کے اس اہم طبقہ کو امید کی ایک نئی کرن دکھائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے علامہ اقبال کے سب سے بڑے پوتے آزاد اقبال کی نئی کتاب ’’راز سخن‘‘ کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آزاد اقبال نے علامہ اقبال...
ایم ایس کے ایونٹ آسٹریلیا کے روح رواں شمیم خاں کا خوش حال ریسٹورنٹ میں مشاعرہ کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)ایم ایس کے ایونٹ آسٹریلیا کے روح رواںمحمد شمیم خاں نے جدہ کے خوش حال ریسٹورنٹ میں ایک شاندار مشاعرہ کا اہتمام کیا ،جس میں پاکستانی اور دیگر شعرا و شاعرات کو مدعو کیا گیا اور ان کو ایوارڈ اور شیلڈز سے نوازا گیا ،مشاعرہ کی خاص بات یہ تھی کہ معروف پاکستانی شاعر و صدر حلقہ فکر جدہ ریجن و صدر کبابش آرٹس کونسل جدہ جناب آفتاب ترابی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا معروف شاعرہ علمہ ھاشمی ، مہک کیرانوی ، امرینہ قیصر ، حمزہ ، حماد...
دنیائے اُردو ادب میں غزل اپنے آغاز سے لے کر آج تک جن مختلف نشیب و فراز سے ہوتی ہوئی اپنے ارتقائی مراحل طے کرتی رہی، اس سفر میں غزل کو مختلف تجربات سے بھی گزرنا پڑا، ایسے تجربات میں ایک ’’ رجوعی غزل ‘‘ کا تجربہ بھی سامنے آیا۔ جس کے حوالے سے ڈاکٹر عاصی کرنالی لکھتے ہیں کہ ’’ کوئی بھی صنفِ سخن ہو، اپنے آغاز سے وہ مختلف اور متعدد تجربات سے گزرتی ہے پھر جو تجربے اس صنف کے مزاج کو راس آتے ہیں، قائم رہ جاتے ہیں اور اس عہد کی روایت بن جاتے ہیں تب یہ روایت سفرکرتے ہوئے اگلے عہد تک پہنچتی ہے۔ اس نئے عہدکا ذوق اس روایت کو پیراستہ کر کے...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ہم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ علماء نوجوان نسل کو الحادی فکر سے بچائیں۔ دین کا درست اور حقیقی تصور پیش کرنا آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔بطور مسلمان ہمیں اپنی زندگیوں میں اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ علماء کو نوجوانوں کے ذہنوں میں پیدا ہونیوالے سوالات کا جواب دینے...
ارفع کریم ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی کم عمری میں ہی دنیا کو اپنی قابلیت اور محنت سے متاثر کیا۔ وہ 2 فروری 1995ء کو فیصل آباد پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ ارفع کریم کا بچپن ایک عام پاکستانی خاندان میں گزرا۔ ان کی والدہ جو ایک استاد تھیں، انہوں نے ارفع کی تعلیم پر خاص توجہ دی۔ ارفع نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر سے حاصل کی اور جلد ہی اپنی ذہانت اور قابلیت کی وجہ سے نمایاں ہو گئیں۔ انہوں نے مائیکروسافٹ کے مختلف پروگرامز میں دلچسپی لی اور اپنی محنت سے اس میدان میں کامیابی حاصل کی۔ ارفع کی زندگی کا سفر نہ صرف ان کی ذاتی کامیابیوں کا عکاس ہے، بلکہ یہ ایک ایسی مثال بھی...
ملتان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہنا ہے کہ امت کی قیادت جب تک علما نے کی تو کوئی فتنہ نہ تھا لیکن جب سے سیکولر طبقہ مسلط ہوا ہے تو ملک برباد ہورہا ہے، 19ویں سے لے کر 20ویں صدی کے وسط تک علماء نے حکمرانی کی ، مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، خود کو لبرل کہنے والے بھی قومیت کا نعرہ لگاتے ہیں۔ علما کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دین میں مسلسل جہدوجہد کرنے کا حکم دیاہے، اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے ہمیں اپنی دعوت کو تیز کرنا ہوگا، ملک میں بدامنی کے سبب عوام...
ظفر اللہ خان کیا ہیں؟ اس سوال کا جواب شاید ہمیں درست جواب سے دور لے جائے جیسے یہ سوال اگر کسی صحافی سے کیا جائے تو اس کا خیال ہو گا کہ یار ٹیڑھا آدمی ہے۔ کچھ لکھ بیٹھو تو جان کو آ جاتا ہے۔ یوں معلوم ہو گا کہ یہ شخص اصل میں تو بیوروکریسی کا کل پرزہ تھا، بیوروکریسی میں بھی ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ، گویا اس قبیلے کی اسٹیبلشمنٹ۔ نام کے ساتھ بیرسٹر لکھا دکھائی دے تو صاف معلوم ہو گا کہ یہ صاحب قانون دان ہیں لیکن قانون دانی ان کی واحد شناخت تو نہیں۔ ٹیلی ویژن پر وہ ہمیں سیاست پر گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انھیں بعض دانشوروں کی طرح غیر جانبداری کا عارضہ...
پُروقار تقریب میں پاکستان کی علمی، مذہبی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی دانشوروں نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے انقلابی و اسلامی مکتبہ فکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت اور جاہ و مقام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معاشی حب کراچی میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام جنرل قاسم سلیمانیؒ اور انکے رفیق ابو مہدی المہندسؒ کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی علمی، مذہبی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی دانشوروں نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے انقلابی و اسلامی مکتبہ فکر کو خراج عقیدت...