آئی پی ایل 2013 اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ پلیئر اب تک خوف کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
ہریانہ کے سابق کرکٹر اجیت چانڈیلا نے 2013 آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ سے متعلق حالیہ پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ یہ میرے لیے بھیانک خواب اور زندگی تبدیل کرنے کا سبب بنا۔
انہوں نے بتایا کہ جس دوران میں جیل میں تھا بڑے بھائی دنیا سے گزر گئے اور میں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا۔
اجیت کو اس کیس میں سزاوار قرار دیا گیا تھا، انھوں نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کی تھی، ان کے ساتھ شری شانتھ اور انکت چوون کو بھی مجرم قرار دیا گیا اور ان تمام کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جو کچھ بھی ہوا میں اسے آج بھی یاد کرکے تکلیف میں آجاتا ہوں، اگر میں کسی غلط کام میں شامل ہوتا تو آج یہاں بیٹھ کر بات نہیں کر پاتا، میں نے حال ہی میں ایک لیگ کھیلی، میں اسکینڈل کی بابت بات کرنا نہیں چاہتا، وہ میرے لیے ڈراؤنا خواب رہا۔
اجیت چانڈیلا نے کہا کہ جن بچوں کو میں نے کھلایا انھوں نے مجھ سے منہ موڑ لیے، البتہ اہل خانہ نے مجھے سپورٹ کیا، بصورت دیگر میں خودکشی کر سکتا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جدہ: پاکستان انوسٹرز فورم سعودی عرب کی آفیشل ویب سائٹ کی رسم افتتاح
جدہ (سید مسرت خلیل) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کے دستِ مبارک سے پاکستان انوسمنٹرزفورم سعودی عرب کی آفیشل وہب سائٹ کی رسم افتتاح جمعرات کی شب الکرم ہوٹل البلاد جدہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں ٹریڈ اینڈ انوسمنٹ قونصلر، قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ محترمہ سعدیہ خان سمیت سعودی و پاکستانی انوسٹرز، بزنس مین، کمیونٹی کی معززشخصیات اورمیڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اپنےخطاب میں وہب سائٹ کے اجراء پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انوسٹرز فورم کے صدر چودھری شفقت محمود اور تمام ممبران کو مبارک باد دی۔ انھوں نے تجویزپیش کی کہ جس طرح قونصلیٹ نے اپنی وہب سائٹ کو عربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں دستیاب کیا ہے اسی طرح انوسٹرز فورم بھی ان تین زبانوں میں وہب سائٹ کودستیاب کرے تومقامی سطح پرکاروباری حضرات بہت مستفیض ہوسکیں گے۔ اسی طرح فورم ممبران کی تعداد میں اضافہ کرے تاکہ آپ کی آوازاچھی طرح سنی جاسکے۔ انھوں نے انوسٹرز فورم کو یقین دہانی دلائی کہ جس طرح قونصلیٹ کا تعاون ان کوحاصل تھا وہ جاری رہے گا۔ سعدیہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ فروری 2025 کے پہلے ہفتہ ہم نے میڈان پاکستان نمائش کا جو قدم اٹھایا ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہواورجو کاروباری حضرات پاکستان سے سعودی عرب تشریف لا رہے ہیں انھیں کاروبار کے بہترین مواقع ملے اور جب وہ یہاں نے جائیں تو خوش جائیں۔ معروف بزنس مین ذوالقرنین علی خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اپنے علم و تجربہ سے پاکستانی انوسٹرز کی رہنمائی فرمائی۔ قبل ازیں تلاوت قرانِ پاک کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے ترانہ ہوئے۔ نائب صدرانوسٹرز فورم فضل میمن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انجینئر سید جعفر نے وہب سائٹ کا تعارف پیش کیا۔ صدر چودھری شفقت محمود نے کہا ہم مسلسل کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہمارے ممبران محنتی اور قومی و ملی جذبہ سے سرشار ہیں جیسے انجینئر محمد نواز ہیں انھوں نے صرف 26 والنٹیئر کو لیکر حجاج کرام کی مدد کا بیڑا اٹھایا تھا 2014 میں اور آج ان کی تعداد تین ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ آخر میں انھوں اپنے تمام ممبران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کا اختتام پُرتکلف عشائیہ ہوا۔